خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے یہ فیصلہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے کے میدانی علاقوں میں سکول 6 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے خیبرپختونخواہ کے اسکولوں کے لیے موسم سرما کی طویل تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یہ بتایا گیا تھا کہ پہاڑی علاقوں کے سکول 2 ماہ سے زیادہ بند رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق، میدانی علاقوں کے سکول 22 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق، پہاڑی علاقوں کے سکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر لاگو ہوگا۔
اب میدانی علاقوں کے سکولوں کی تعطیلات 6 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔ اسی طرح، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تحت تعلیمی ادارے 30 دسمبر 2024 سے 8 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، اسلام آباد میں تعلیمی سرگرمیاں 9 جنوری 2025 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔
Leave a Reply