news
ضلع خیبر میں ممنوعہ اشیاء کا خاتمہ: 84 ٹن مواد تلف کر دیا گیا
ضلع خیبر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چوراسی ٹن ممنوعہ اشیا تلف کر دیں۔
اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جن اشیاء کو نذر آتش کیا گیا ان میں سگریٹ اور سگریٹ پیپر، سپاری، غیر ملکی ادویات، بلیک لسٹ موبائل فون اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
اس موقع پر کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسمگلنگ کے خلاف سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔