news
جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے دو مسافر گرفتار، آیف ائی اے
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف ائی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی معاونت میں ملوث امیگریشن اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے
مزید بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ملزمان بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کینیڈا جا رہے تھے اور ان کی طرف سے پیش کیے جانے والے پاسپورٹ جعلی نکلے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے فی کس ایک کروڑ کے عوض پاسپورٹ حاصل کیے
ایف ائی اے کے ترجمان بتایا کہ ملزموں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے
news
وزیراعظم شہباز شریف کا موسمیاتی تبدیلی پر خطاب، پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں کوپ 29 کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 2022ء کے سیلاب نے گھروں، سکولوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے بروقت اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ COP28 میں کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جائے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے متبادل توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری اور نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک کی ترقی کا بھی ذکر کیا۔
news
سی سی ایل ہولڈنگ نے مچلز فروٹ فارمز کے 50% حصص خریدنے کا اعلان
مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ (ایم ایف ایف ایل) کی طرف سے اس کے اکثریتی حصص کی فروخت کے اعلان کےکچھ گھنٹوں بعد ہی سی سی ایل فارماسوٹیکلز کے ماتحت ادارے سی سی ایل ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے 50 فیصد حصص حاصل کرنے اور فارم اور کنفیکشنری مصنوعات کے پاکستانی مینوفیکچررز میں کنٹرولنگ دلچسپی کا اعلان کر دیا ہے
سی سی ایل ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی طرف سے آفر کے لیے منیجر مقرر کیے گئے ہیں عارف حبیب لمیٹڈ نے بدھ کے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے بھی آگاہ کیا
نوٹس کے مطابق خریدار کی طرف سے کہا گیا کہ ہم پی اے آئی کو مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ کے ووٹنگ حصص اور کنٹرول خریدنے کے لیے پیش کرنے پر خوش ہیں۔
سی سی ایل ہولڈنگ نے اے ایچ ایل کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا کہ وہ ایم ایف ایف ایل میں حصص اور کنٹرول حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کمپنی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بقیہ 50 فیصد ووٹنگ شیئرز کے لیے پبلک آفر لسٹڈ کمپنیز (ووٹنگ شیئرز کا خاطر خواہ حصول اور ٹیک اوور) ریگولیشنز 2017 کے ریگولیشن 14 کے مطابق ہو گا
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر حاصل کیے جانے والے حصص کی تعداد اور فیصد کا مکمل تعین نہیں کیا جاسکتا
سی سی ایل ہولڈنگ ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارے، سی سی ایل فارماسیوٹیکل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ایک ہولڈنگ کمپنی ہے، جو بنیادی طور پر برانڈڈ جنرک فارماسیوٹیکل اور کنزیومر ہیلتھ پروڈکٹس کی مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ میں مشغول ہے
مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ (ایم ایف ایف ایل) نے بدھ کو ایکسچینج کو جاری ایک نوٹس میں کہا کہ کمپنی کے 40 فیصد سے زائد حصص کے حامل شیئر ہولڈرز اسٹریٹجک آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جس میں ان کے پورے حصص کی فروخت بھی شامل ہے
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی کے جاری کردہ حصص کے سرمائے کا مجموعی طور پر 40.63 فیصد حصص رکھنے والی سیدہ میمنت محسن اور سیدہ متانت غفار کمپنی میں اپنی سرمایہ کاری سے متعلق مختلف اسٹریٹجک آپشنز پر بھی غور کر رہی ہیں جس میں کمپنی میں ان کے پورے حصص کی ممکنہ فروخت بھی شامل ہے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں