قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگ سکتی کیونکہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کوسیاسی جماعت قرار دیا،اگرپابندی لگ بھی جاتی ہے تو نئے نام سے پارٹی بن جائے گی، نئے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کا مئوقف ایک ہی ہے، جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوتے معیشت بہتر نہیں ہوگی۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج اور جدوجہد تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہورہی ہے،ہم چھ جماعتیں ہیں، ہم کوئی مقابلے میں نہیں ہے کہ کس کا احتجاج بڑا ہوگا، ہم نے کوئی کوئی چیز ثابت نہیں کرنی، الیکشن ہمارے تین کروڑ ووٹرز ہیں، جلسے ہم نے پاکستان کی تاریخ کے بڑے جلسے کیئے، اس وقت کارنر میٹنگز ہوتی ہیں ، ہمارا پرامن احتجاج پورے پاکستان میں ہوگا ، ہمارا احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے۔
Leave a Reply