Connect with us

news

کار ساز حادثے کے فریقین میں معاملات طے پا گئے ، کراچی

Published

on

حادثہ میں جاں بہک ہونے والے عمران عارف اور امنہ عارف کے ورثانے حلف نامے تیار کروا لیے ہیں اور یہ حلف نامے اج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیے گئے وارثین کی جانب سے ملزم کی درخواست ضمانت پر نوابجیکشن سرٹیفیکیٹ عمران عارف کی اہلیہ کی طرف سے جمع کرایا گیاعمران عارف کے بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کی جانب سے بھی نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا گیا
حلف نامے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں جو حادثہ ہوا وہ جان بوجھ کر نہیں تھا نیز ہم بغیر کسی دباؤ کے یہ سرٹیفیکیٹ دے رہے ہیں
واضح رہے کہ کار ساز حادثہ 19 اگست کو کارساز روڈ پر پیش ایا
عدالت نے ملزمان نتاشا کی ضمانت منظور کر لی اور ملزم نتاشا کو ایک لاکھ روپے قیمت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بڑی تباہی اور ہلاکتوں کا خدشہ

Published

on

میانمار

میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ اور چین تک محسوس کیے گئے۔ میانمار کے وسطی حصے میں مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس ہوا، جس کے بعد 6.8 شدت کا ایک آفٹرشاک بھی آیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں عمارتیں گر گئیں اور 43 افراد ملبے تلے دب گئے۔ بنکاک کی سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، جس کے بعد میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کر دی گئیں، جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

چین کے ارضیاتی مرکز نے یونان میں زلزلے کی شدت 7.9 بتائی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، طاقتور زلزلے کے بعد تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں افراتفری پھیل گئی، اور کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ بنکاک میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے، جن میں زیادہ تر ہوٹل کے مہمان تھے جو غسل خانے اور تیراکی کے ملبوسات میں تھے۔ میانمار کی جانب سے فوری طور پر نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

جاری رکھیں

news

دہشتگردی کے خلاف حکومت کا بڑا اقدام،جعفر ایکسپریس حملہ آور بے نقاب

Published

on

شہباز شریف

حکومت نے دہشتگردی کے خلاف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والی ایک بڑی بیٹھک میں وفاقی اور صوبائی قیادت نے اس معاملے پر واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا۔ اس اجلاس میں عسکری اور سول قیادت کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں یہ طے پایا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور روایتی و ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

مزید یہ کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ قومی بیانیہ کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خلاف مؤثر اور سرگرم بیانیہ تیار کرے۔ اس کے علاوہ، ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کے لیے تمام صوبوں کے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~