drama
پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی سپر سٹار پرابھاس کیساتھ سکرین پر
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی بھارتی سپر سٹار اداکار پرابھاس کے ساتھ ایک رومانوی فلم میں جلد سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سجل علی کی پروجیکٹ کیلئے بات چیت جاری ہے اور ممکن ہے کہ معاملات جلد طے پاجائیں گے، رومینٹک ڈرامہ فلم کو ہنو راگھوا پوڑی ڈائریکشن دیں گے ۔
اور یہ ایک جذبات سے بھرپور پروجیکٹ ہوگا جو مداحوں کے لئے ایک نیا تجربہ ہو گا۔ سجل علی پچھلے برس برطانوی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ میں نظر آئی تھیں جس میں دیگر نامور اداکار بھی شامل تھے۔
drama
گزشتہ چھ سات برس سے باقاعدگی سے نماز ادا کر رہا ہوں، زاہد احمد
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ دولت اور شہرت ملنے کے باوجود بھی جب زندگی میں سکون نہ ملا تو زندگی کو اللّٰہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کر لیا
زاہد احمد نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ عزت، دولت اور شہرت سب کچھ مل جانے کے بعد بھی جب زندگی میں سکون نہ ملا تو میں نے زندگی تبدیل کرنے کا سوچ لیا۔ شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زندگی میں سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود بھی میں بے سکون رہتا تھا۔
اداکار زاہد احمد نے بتایا کہ میں نے زندگی میں سکون کی تلاش میں بہت کچھ کیا لیکن کسی بھی طرح بےچینی دور نہیں ہو رہی تھی تو پھر میں نے اللّٰہ سے دعا مانگی کے مجھے اپنی عبادت کی توفیق دے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پھر میں نے اللّٰہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اب پچھلے 6 سے 7 سال ہوگئے میں باقاعدگی سے 5 وقت کی نماز ادا کرتاہوں۔
زاہد احمد نے کہا کہ اللّٰہ سے قریب ہونے کے بعد میں نے اپنی زندگی میں سکون محسوس کرنا شروع کر دیاہے۔
اب میری دیگر فنکاروں اور اپنے فین سے یہی درخواست ہے کہ وہ بھی میری طرح سکون حاصل کرنے کے لیے رب کی طرف آئیں
drama
مائرہ خان: عوام کو تنقید کا حق حاصل ہے
پاکستان کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ پاکستانی معاشرتی روایات کے پیش نظر عوام کو فنکاروں کے چھوٹے کپڑوں پر تنقید کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جب فنکار سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتے ہیں تو انہیں عوامی ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ مائرہ خان نے کہا کہ بعض اوقات حسد کی بنا پر منفی تبصرے کیے جاتے ہیں، جس کے بعد انہوں نے ایسے لوگوں کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ منفی اثرات سے دور رہ سکیں۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں