DGISPR ہم انتہائی سنجیدہ مسائل کو بھی سیاست کی نظر کردیتےہیں۔

dgispr

پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کیفرکردار تک نہ پہنچے تو انتشار کی سوچ پھیلے گی۔ جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 کے بعد انتشاری ٹولے نے پروپیگنڈا کیا کہ فوج نے روکا کیوں نہیں، گولی مار دیتے، گولی نہیں ماری اس لیے یہ سب ہوا۔

یہ بیانیہ چلایا گیا، اگر کوئی انتشاری ٹولہ آتا ہے تو اس کو پہلے وارننگ دی جاتی ہے پھر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے، اگر وہ انتشاری ٹولہ نہ رکے تو پھر اس کے ساتھ جو کرنا ہو وہ کیا جاتا ہے، 9 مئی کرنے والے، سہولتکار اور منصوبہ سازوں کو ڈھیل دیں گے تو ملک میں یہ فسطائیت پھیلے گی، ملک کا عدالتی نظام 9 مئی کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو ڈھیل دے گا تو ملک میں انتشار اور فاشزم مزید پھیلے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~