news
مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 2400 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے 250000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 214335 روپے کی سطح پر آگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے کے اضافے سے 2920 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 60.01 روپے کے اضافے سے 2503.42 روپے کی سطح پر آگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 1000 روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔
news
فیروز خان کی شادی کا انکشاف – اہلیہ ڈاکٹر زینب کے بارے میں کیا کہا؟
فیروز خان ایک باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے “خانی”، “عشقیہ”، “خدا اور محبت”، “رومیو ویڈز ہیر” اور “حبس” جیسے مشہور ڈراموں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
فیروز خان کی پہلی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی، لیکن کچھ وقت بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔ علیزہ سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ اب فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے شادی کر لی ہے اور وہ ایک خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
حال ہی میں، فیروز خان نے برطانیہ میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنی جیون ساتھی ڈاکٹر زینب سے ملنے کا واقعہ بھی شیئر کیا۔
اپنی اہلیہ سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اداکار نے کہا، “میں نے آپ کو بتایا تھا کہ وہ میری ڈاکٹر تھیں، وہ میرے دل کی ڈاکٹر (تھراپسٹ) تھیں، اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاءاللہ، اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے۔ وہ ہر اچھے اور بُرے وقت میں میرے ساتھ رہتی ہے۔”
فیروز خان کے مداح ان کی خوشیوں میں شریک ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ان کے بیانات پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
news
حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع
وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے نیپرا سے رابطہ کر لیا ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔ اس درخواست میں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو سماعت کرے گی۔
ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کو ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا، اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 تک کرنے کی تجویز دی ہے، اور اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ حکومت اپریل سے جون تک تین ماہ کے لیے سبسڈی بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ڈسکوز اور کے ای کے صارفین کو ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ حکومت اپریل سے جون کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی، جس کی آئی ایم ایف نے بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دی تھی۔ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ہونے والے ریونیو سے فراہم کیا جائے گا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں