Connect with us

news

سکاٹ اربوم نے کراچی میں کونسل جنرل کی ذمہ داری سنبھال لی

Published

on

سکاٹ اربوم نے رواں سال 27 اگست کو کراچی کونسل جنرل کی ذمہ داری سنبھالی یہ اس سے قبل ہندوستان نیپال سری لنکا بنگلہ دیش بھوٹان اور مالدیپ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
کوریائی امور کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر تائیوان میں امریکن انسٹیٹیوٹ میں نائب سیاسی سربراہ اور کوریائی امور کے دفتر میں بھی اپنی خدمات انجام دیں ان کی پہلی غیر ملکی ذمہ داریوں میں بیجنگ چین شامل تھے قازا کستان میں 30 کور کے رضا کار کر کے طور پر انگریزی بھی پڑھائی اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے سکول اف فارن سروسز سے گریجویشن کیا اور ہارورڈ یونیورسٹی اور نیشنل وار کالج سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی وہ اور ان کی اہلیہ ایک ریٹائرڈ امریکی سفارت کار ہیں
امریکی کونسل جنرل اسکاٹ اربوم کا کہنا ہے کہ کراچی ائے انہیں کم وقت ہوا ہے مگر وہ پاکستان کی مہمان نوازی کلچر سے بہت خوش ہیں۔


مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ قائد اعظم کے متحد جمہوری اور خوشحال پاکستان کے ویژن کی حمایت کرتا ہے ۔یو ایس پاکستان گرین الائنس کے ذریعے مشترکہ ماحولیاتی چیلنجز سے بھی نمٹنا ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ معاشی تعلقات اور لوگوں سے تعلقات مضبوط ہوں تعلیم اور کاروبار کے مواقعوں میں اضافہ ہو
انہوں نے کہا کہ میں سندھ اور بلوچستان کے دورے پر کافی لوگوں سے ملنا چاہتا ہوں اور اور پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہوں

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پروسیکیوشن کی طرف سے بھجوائے گئے کیسز اور سیشن ججز کی پیش کی گئی رپورٹس میں تضاد، عالیہ نیلم

Published

on

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں درج مقدمات کے چالان عدالتوں کو بھجوانے کے حوالے سے پراسیکیوشن کو سیشن ججز کی رپورٹس کا جائزہ لے کر آئندہ اعداد و شمار کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پراسیکیوشن کی طرف سے بھجوائے گئے کیسز اور سیشن ججز کی پیش کی گئی رپورٹس میں تضاد ہے، رپورٹس میرے آفس بھیج دی جائیں تاکہ پھر اس کیس کو نمٹایا جاسکے
پراسیکیوٹر نے عدالت کو اطلاع دی کہ 31 جولائی 2024ء تک کے تمام مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھج دیے گئے ہیں
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ اٹک، ملتان، قصور، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پراسیکیوشن اور سیشن ججز کی رپورٹس درست ہیں، جبکہ باقی اضلاع کے اعداد و شمار میں فرق آ رہا ہے۔

جاری رکھیں

news

وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ کی نیدرلینڈز کی سفیر سے ملاقات

Published

on

وزیرِ برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ نے نیدرلینڈز کی سفیر سے ایک ملاقات کی، ملاقات میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی محکمہ اپنے 5 سالہ اسٹریٹجک پلان کوتشکیل دینے جا رہا ہے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقلیتوں کے بجٹ میں 200 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہےاور ہم بہت جلد 50 ہزار خاندانوں کے لیے مینارٹیز کارڈ کا اجراء کرنے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مینارٹیز کے بچوں کو میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالر شپس بھی دی جا رہی ہیں۔
ملاقات کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ نیدرلینڈز کی سفیر نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور جاری اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈز کی سفیر نے مذہبی اقلیتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پالیسی کی اہمیت پر بھی زور دیا

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~