news
جنازہ،پاکستان کرکٹ مشتاق احمد
بنگال ٹائیگرز کے خلاف پاکستان کی بدترین کارکردگی کے بعد مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کنفیوژن اور خوف کا شکار ہیں۔پاکستانی ٹیم کی 10 وکٹوں کی شرمناک اور تاریخی شکست کے حوالے سے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ دماغی کھیل ہے؛ اگر آپ اپنے دماغ سے نہیں کھیلتے تو آپ کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی خوفزدہ اور کنفیوژن کا شکار ہیں۔
مشتاق احمد نے کہا کہ ٹیم کی فیصلہ سازی میں اعتماد کی کمی ہے۔ کھلاڑی کبھی کبھی جارحانہ کرکٹ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر اسے سست کر دیتے ہیں۔