news
منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایڈوائزری سروس جاری ۔ قومی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک تک پہنچ چکی اسی خدشہ کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر سکریننگ کا نظام مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے47 سالہ پشاور کے شہری کو 29 اگست کو بارڈر ہیلتھ سروسز نے پاکستان کے پہلے متاثرہ شخص کے طور پر شناخت کیا۔منکی پاکس سے متاثرہ ہونےنے والے نہ صرف متاثرہ شہری کو بلکہ اس کے ساتھ سیٹ پر بیٹھے ہوئے مسافر کو بھی ائسولیشن میں رہنے کے لیے ہدایت جاری کی جاتی ہیں کوارڈینیٹر وزیراعظم ملک مختار بھرت کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایس او پیز ڈیویلپ ہیں جس کے مطابق متاثرہ مریض کے ساتھ بیٹھنے والی سیٹ کے مسافر کا سیٹ نمبر فون نمبر اور باقی تمام معلومات حاصل کر کے ان کو بھی فیملی سے ائی سولیٹ رہنے کی ہدایت جاری کی جاتی ہیں یہ بیماری اپ کے جسم پر 20 دن میں ظاہر ہوتی ہے اس لیے اس پورے انکیوبیشن پیریڈ میں اپ نے خود بھی احتیاط کرنی ہے اور اپنی فیملی کو بھی اس حوالے سے اگاہ کرنا ہے پہلی علامت کے طور پر بخار یا فلو کا مریض میں مشاہدہ کیا جاتا ہے پہلی علامت ظاہر ہونے میں پانچ سے 14 دن لگتے ہیں۔
news
حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع
وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے نیپرا سے رابطہ کر لیا ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔ اس درخواست میں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو سماعت کرے گی۔
ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کو ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا، اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 تک کرنے کی تجویز دی ہے، اور اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ حکومت اپریل سے جون تک تین ماہ کے لیے سبسڈی بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ڈسکوز اور کے ای کے صارفین کو ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ حکومت اپریل سے جون کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی، جس کی آئی ایم ایف نے بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دی تھی۔ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ہونے والے ریونیو سے فراہم کیا جائے گا۔
news
عامر خان کا اعتراف: سلمان خان مجھ سے بہتر اداکار ہیں
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے کافی عرصے سے اپنے دوست سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا، لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر بات چیت کی۔
سلمان خان کی نئی فلم “سکندر” 30 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کی پروموشنز کے دوران ایک پروگرام “سکندر میٹس گجنی” میں عامر خان بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ “گجنی” عامر خان کی ایک بلاک بسٹر فلم تھی، اور سلمان خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی فلم “سکندر” بھی زبردست کامیابی حاصل کرے گی۔
اس پروگرام میں سلمان خان اور عامر خان نے اپنی پرانی یادیں تازہ کیں اور دلچسپ چٹکلوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
اسی دوران، عامر خان نے صاف صاف کہا کہ سلمان خان ان سے بہتر اداکار ہیں۔
اس پر “سکندر” کے ہدایتکار نے فوراً کہا کہ سلمان خان جذباتی مناظر، خاص طور پر رونے والے مناظر میں، کافی مہارت رکھتے ہیں۔
سلمان خان نے اپنے ہدایتکار کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کی وجہ سے ہے، سر۔ میں آپ کو دیکھتا تھا اور سوچتا تھا، ‘ارے خدا! یہ آدمی کمال کر رہا ہے، اس کے کندھوں پر پورا “سکندر” کا بوجھ ہے، اور پھر اسے اپنی بیوی اور بچے کے پاس واپس جانا ہے اور پھر دوبارہ سیٹ پر آنا ہے۔’ اور پھر یہ بندہ مجھے بھی برداشت کرے گا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں