تیس اگست کو شروع کی گئی ان کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے عسکریت پسندوں کے رہنما ابوذر عرف صدام کا انتقال ہو گیا۔
تیراہ میں کی گئی ان کاروائیوں کو فوجی حکام نے انتہائی کامیاب قرار دیا
برگیڈیئر کمانڈر فرنٹیر کور عامر نواز خان نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں خوارج عسکریت پسندوں کی در اندازی کا بڑا ہی موثر جواب دیا ہے اور خطے میں عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایس ایس جی کے بگیڈیئر فیصل نے کہا کہ مقامی ابادی اور پاک فوج کے جوانوں میں ہلاکتوں کو کم کرنے اور دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی پر عمل درامد شروع ہو چکا ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم اپنے جوانوں کی بہادری سے کامیاب ہوئے ہیں۔
خوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے مشن کی قیادت کرنے والے میجر محسن نے کٹھن حالات کے باوجود ایس ایس جی اور لائٹ کمانڈروں کی جرات مندانہ کاوشوں کو سراہا
لیفٹیننٹ حافظ مزمل نے بھی پاک فوج کی خدمات کو سراہا ۔
Leave a Reply