news
حق نواز ٹرسٹ پراپرٹی پر قبضہ واگزار، سیکرٹری اوقاف کا ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
لاہور ( خبرنگار) روزنامہ صحافت کی خبر پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری کا نوٹس حق نواز ٹرسٹ پراپرٹی واگزار ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم رینٹ کلرک اسد اور سینئر کلرک جعفر کا معطلی کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روزنامہ صحافت نے خبر شائع کی جس میں اعلی انتظامیہ کو نشاندھی کی کہ حق نواز ٹرسٹ پراپرٹی جو صلاح الدین روڈ پر واقع ہے کی دوکنال رقبہ انوار گیلانی نے تیس سالہ لیز پر حاصل کی جسکا پانچ سے چھ سال سے ادارے کو کرایہ بھی نہیں مل رہا جو تقریباً چھ سے سات لاکھ روپے ہوچکا ہے لیکن رینٹ کلرک اسد اور سینئر کلرک جعفر نے کرایہ دار سے ملی بھگت کرکے کرایہ لینے کی بجائے مزید ایک کنال وقف پراپرٹی چند لاکھ کے عوض کرایہ دار کو دے دی روزنامہ صحافت کی نشاندھی پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے زونل ایڈمنسٹریٹر شاہد ورک سے رپورٹ طلب کی جس پر زونل ایڈمنسٹریٹر شاہد ورک اپنی ٹیم کے ساتھ قبضے والی وقف پراپرٹی پر پہنچے اور ٹیم کے ساتھ رقبہ واگزار کروایا اور پراپرٹی کو دوبار سیل کردیا۔
لاہور ( خبر نگار) اس حوالے سے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے روزنامہ صحافت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقف پراپرٹی کا تحفظ میرااولین فرض ہے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی کسی کو کوئی رعایت نہیں دئ جائیگی۔
news
فورٹ نائٹ گیم شاید اب کبھی آئی فون پر دستیاب نہ ہو
دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کو حالیہ اپ ڈیٹس اور سرور مرمت کے لیے عارضی طور پر آف لائن کیا گیا، مگر اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گیم دوبارہ کبھی بھی آئی فون پر دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ ایپک گیمز کے مطابق ایپل کے ایپ اسٹور پالیسیز اور دونوں کمپنیوں کے درمیان جاری دیرینہ تنازع کے باعث گیم کو ایپل ڈیوائسز پر دوبارہ لانچ کرنا ممکن نہیں رہا۔ فورٹ نائٹ کو 2020 میں ایپ اسٹور سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب ایپک نے ایپل کے لازمی پے منٹ سسٹم کی خلاف ورزی کی تھی۔ اگرچہ یورپی یونین کی حالیہ قانون سازی کے بعد گیم وقتی طور پر واپس آئی فون پر آیا تھا، لیکن ایپک کا دعویٰ ہے کہ ایپل نے اب دوبارہ گیم کو ایپ اسٹور پر لانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ فورٹ نائٹ اب آئی فون صارفین کے لیے شاید ہمیشہ کے لیے بند ہو گئی ہے۔ البتہ یہ گیم دیگر پلیٹ فارمز جیسے پلے اسٹیشن، ایکس باکس، اور پی سی پر جلد دوبارہ دستیاب ہو جائے گی۔
news
چاند پر 12 کروڑ سال پہلے تک فعال آتش فشاں موجود تھے: نئی تحقیق
ایک نئی سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ چاند پر تقریباً 12 کروڑ سال پہلے تک آتش فشاں سرگرم تھے۔ یہ نتیجہ چینی مشن چینگ ای 5 کے ذریعے 2020 میں چاند کی سطح سے لائے گئے مٹی کے نمونوں میں موجود باریک شیشے کے 3000 سے زائد ذرات کے تجزیے کے بعد اخذ کیا گیا۔ ان شیشے کے ذرات کی کیمیائی اور طبعی ساخت کے معائنے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے تین ذرات آتش فشانی سرگرمیوں سے جُڑے ہیں۔ ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ سے پتہ چلا کہ یہ ذرات تقریباً 12 کروڑ 30 لاکھ سال پرانے ہیں، جو چاند پر آتش فشانی عمل کے ماضی قریب میں ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ تحقیق نہ صرف چاند کی ارضیاتی تاریخ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرتی ہے بلکہ چاند کی اندرونی ساخت اور اس کے ارتقاء کو بھی بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔