news
پیپلز پارٹی فوٹو سیشن پر یقین نہیں رکھتی ہم ایسے کام کرنا چاہتے ہیں جس سے نسلوں کو فائدہ ہو شرجیل میمن وزیر اطلاعت سندھ
پیپلز پارٹی ایسے کام کرنا چاہتی ہے جس سے ہماری تین جنریشنز کو فائدہ ہو یعنی نسلیں پیپلز پارٹی کو یاد رکھیں جیسے شہید ذوالفقار بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا یا ائین دیا تو آج کی نسلیں انہیں دعائیں دے رہی ہیں محترمہ بھٹو نے ایٹمی میزائل اور پھر زرداری صاحب انہی کے ویژن کو لے کر اگے بڑھے اور اج ہم نے تھر پارکر سے کوئلہ نکال کر اس پر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے تھر پارکر کا کوئلا انشاء اللہ پاکستان کا مستقبل بدل دے گا دو لاکھ مستحق خاندانوں میں چیرمین پیپلز پارٹی نے2 لاکھ سولر پینل تقسیم کیے جبکہ ابھی کسی اور صوبے میں یہ کام نہیں کیا گیا
انکم سپورٹ پروگرام سے لوگ ابھی تک ریلیف حاصل کر رہے ہیں ہم نے شو بازیوں پہ یقین نہیں کیا بلکہ ہم عوام کی بھلائی چاہتے ہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ویژن پر سندھ حکومت 21 لاکھ گھر بنانے جا رہی ہے وہ دن دور نہیں کہ وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائی جا ئے گی پارٹی کے پاس انسان دوست ویژن ہے
ہمارےصوبے کے پاس ہسپتال کی بڑی فیسلیٹی ہے کہ دوسرے صوبوں سے لوگ یہاں علاج کروانے اتے ہیں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا سےبھی لوگ ا کر سائبر نائف میں علاج کروا رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ باقی صوبے بھی ہمارے ویژن کے مطابق کام کریں ہم ان کی مدد کے لیے تیار ہیں
ہمارے پاس سارے سٹیٹ اف دی ارٹ پروجیکٹس ہیں
ہمارے ہاؤسنگ پروجیکٹس کو انٹرنیشنل ایوارڈز ملے ہیں
ای وی بس پنک بس اور ای ایوی ٹیکسیز بھی ہم لا رہے ہیں پیپلز پارٹی کا ویژن لانگ ٹرم پلان بنانا ہے
زرداری صاحب کی ہدایت پر سندھ حکومت نے اپ کو نا رکوٹکس پر جہاد کا اعلان کیا ہوا ہے کل ایک نام نہاد این جی او ڈرگز سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی اور ان کے پاس جھوٹے پریس کارڈ بھی برامد ہوئے میرا یہ واضح پیغام ہے کہ اب ڈرگ یوزرز بھی قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے نشہش بیچنے والوں کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے سکول کالج یونیورسٹی لیول پر بھی منشیات کی ٹیسٹنگ کا اغاز ہو رہا ہے اسمبلی کی تمام پارٹیز نے مینڈیٹ دیا ہے ہم منشیات کے خلاف سیریس کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جس میں مزید سختی لائی جائے گی منشیات سے متعلق اطلاعات اگر ہمیں موصول ہوئی تو ہم گھروں میں جا کر بھی چھاپے ماریں گے ان لائن ورکنگ کرنے والے گینگز بھی پکڑے جائیں گے اب پولیس رینجرز اور دیگر متعلقہ تمام ادارے منشیات کے حوالے سے سب ایک پیج پر ہیں
news
فیروز خان کی شادی کا انکشاف – اہلیہ ڈاکٹر زینب کے بارے میں کیا کہا؟
فیروز خان ایک باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے “خانی”، “عشقیہ”، “خدا اور محبت”، “رومیو ویڈز ہیر” اور “حبس” جیسے مشہور ڈراموں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
فیروز خان کی پہلی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی، لیکن کچھ وقت بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔ علیزہ سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ اب فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے شادی کر لی ہے اور وہ ایک خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
حال ہی میں، فیروز خان نے برطانیہ میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنی جیون ساتھی ڈاکٹر زینب سے ملنے کا واقعہ بھی شیئر کیا۔
اپنی اہلیہ سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اداکار نے کہا، “میں نے آپ کو بتایا تھا کہ وہ میری ڈاکٹر تھیں، وہ میرے دل کی ڈاکٹر (تھراپسٹ) تھیں، اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاءاللہ، اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے۔ وہ ہر اچھے اور بُرے وقت میں میرے ساتھ رہتی ہے۔”
فیروز خان کے مداح ان کی خوشیوں میں شریک ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ان کے بیانات پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
news
حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع
وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے نیپرا سے رابطہ کر لیا ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔ اس درخواست میں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو سماعت کرے گی۔
ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کو ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا، اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 تک کرنے کی تجویز دی ہے، اور اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ حکومت اپریل سے جون تک تین ماہ کے لیے سبسڈی بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ڈسکوز اور کے ای کے صارفین کو ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ حکومت اپریل سے جون کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی، جس کی آئی ایم ایف نے بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دی تھی۔ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ہونے والے ریونیو سے فراہم کیا جائے گا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں