پاک بحریہ کے نئے جنگی جہاز پی این ایس حنین کا دورہ عمان

پی این ایس حنین نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا

مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا

دورہ عمان کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمان کے عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ حکام کی ملاقاتیں، جنگی بحری جہازوں کے دورے، مشترکہ مشقیں اور باہمی میری ٹائم پٹرولنگ؛ باقاعدگی کے ساتھ منعقد کئے جاتے ہیں

Courtesy : ISPR

پی این ایس حنین DAMEN نیول شپ یارڈ رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے چار یرموک کلاس جہازوں میں سے تیسرا جہاز ہے

پی این ایس حنین کے حالیہ دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

پی ایس حنین کی پاکستان بحریہ میں باقاعدہ شمولیت کی پرتپاک تقریب 6 ستمبر کو نیول ڈاکیارڈ میں منعقد ہو گی

صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~