پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل تین کھلاڑیوں اور ایک فزیو تھراپسٹ پر
1) جناب وقاص محمود (فزیو تھراپسٹ) لاہور
2) جناب محمد مرتضیٰ یعقوب (کھلاڑی) واپڈا
3) مسٹر عبدالرحمن (کھلاڑی) – واپڈا
4) مسٹر احتشام اسلم (کھلاڑی) – ZTBL
رانا مشاہد نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ ‘معلوم ہوا ہے کہ آپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بغیر کسی اطلاع کے بیرون ممالک میں لیگز کھیل رہے ہیں۔ آپ نے نظم و ضبط کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور پی ایچ ایف پر عدم اعتماد کیا ہے۔ پی ایچ ایف کانگریس کے 57 ویں اجلاس میں صدر پی ایچ ایف سے سختی سے سفارش کی گئی اور صدر پی ایچ ایف کی منظوری کے بعد، مذکورہ عہدیداروں اور کھلاڑیوں پر ہاکی اور دیگر ہاکی معاملات سے کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فوری اثر’۔
رانا مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ پی ایچ ایف حکومت پاکستان سے ان کھلاڑیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی درخواست کرے گی، جنہوں نے نہ صرف ملک کے اعتماد کو دھوکہ دیا ہے بلکہ انہیں ویزے جاری کرنے والے سفارت خانوں کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔
Leave a Reply