news
بیاسی سرکاری اداروں کو 40 اداروں میں ضم اور تحلیل کرنے کے لیے سفارشات منظور ,کابینہ اجلاس
بیاسی وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کی تجاویز منظور کر لی گئیں اصلاحات کے لیے قائم کی گئں وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یہ منظوری دی گئی کہ پہلے مرحلے میں چھ وزارتوں پر کمیٹی کی سفارشات کا نفاز شروع کیا جا چکا ہے ان وزارتوں کے 82 سرکاری اداروں کو 40 اداروں میں ضم اور تحلیل کرنے کے لیے سفارشات منظور بھی کر لی گئی ہیں اور اس سے متاثرہ ملازمین کے مفادات کے تحفظ کے لیے بھی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹا ئیزیشن سمارٹ مینجمنٹ ایفیشینٹ گورننس منصوبوں پر تیز ترین عملدرامد اور شفافیت اورعام ادمی کو سہولیات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ کارکردگی بہتر بنانے افرادی قوت کو صحیح استعمال کرنے فیصلوں کے نفاذ پالیسی سازی میں غیر ضروری تعطل کو ختم کرنے اور صرف انتہائی ضروری محکموں کو مضبوط کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں چھ وزارتوں پر کمیٹی کی سفارشات کا نفاذ شروع کیا گیا ہے۔