Connect with us

news

ایل ڈی ائی اپریٹرز کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے سے ملک میں موبائل انٹرنیٹ سر وسز اور اے ٹی ایم متاثر ہو سکتے ہیں۔پی ٹی اے

Published

on

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی دستاویزات کے مطابق لائیسنس کے اجرا سے 50 فیصد موبائل ٹریفک اور 10 فیصد انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کئی موبائل ٹاور سروس سے نکل سکتے ہیں جبکہ 40 فیصد ایم کام کرنا بند کر سکتے ہیں پاکستان انے والی عالمی ٹریفک بھی متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ دیگر اپریٹرز کو خدمات منتقل کرنے سے عالمی مواصلات بھی تعطل کا شکار ہوں گی یہ معاملہ ٹیلی کوم کمپنیوں اور وزارت ائی ٹی کے درمیان واجبات کی ادائیگی نہ کرنے کے باعث تنازعے کی شکل اختیار کر گیا ہے وزارت کی سٹیرنگ کمیٹی بھی واجبات کی ادائیگی کے لیے کوئی پلان بنانے میں کامیاب دکھائی نہیں دے رہی پی ٹی اے نے لائسنسوں کی تجدید کو ان واجبات کی ادائیگی سے مشروط کر دیا ہے جبکہ انٹرنیٹ میں تعطل پاکستانی فری سرز میں تشویش کو جنم دیتا ہے ۔

مزید ایل ڈی ائی فور ڈیش تھری کمپنیوں کے لائسنس پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں اور دیگر معیاد بھی چند دنوں میں ختم ہونے والی ہے تہم کمپنیوں نے اپنی خدمات کو فال رکھنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اس دستاویز میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ نو ٹیلی کام کمپنیوں کے ذمے اربوں روپے واجب العدا ہیں جبکہ وزارت ائی ٹی کو 24 ارب روپے اور تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج کی مد میں 54 ارب روپے سر چارج دینا ہوں گے پاکستان کو انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کا مسئلہ درپیش ہے اور یہ مسئلہ انٹرنیٹ فائر والز سے وابستہ ہے جو ٹریفک کی نگرانی اور اس کو فلٹر کرنے کے لیے ملک میں اہم انٹرنیٹ گیٹ ویز پر نصب ہے اگرچہ یہ سسٹم ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مواد کو کنٹرول یا بلاگ بھی کر سکتا ہے تاہم حکام کا دعوی ہے کہ ان کے پاس قابل اعتراض مواد کی اصلیت کا پتہ لگانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

فورٹ نائٹ گیم شاید اب کبھی آئی فون پر دستیاب نہ ہو

Published

on


دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کو حالیہ اپ ڈیٹس اور سرور مرمت کے لیے عارضی طور پر آف لائن کیا گیا، مگر اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گیم دوبارہ کبھی بھی آئی فون پر دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ ایپک گیمز کے مطابق ایپل کے ایپ اسٹور پالیسیز اور دونوں کمپنیوں کے درمیان جاری دیرینہ تنازع کے باعث گیم کو ایپل ڈیوائسز پر دوبارہ لانچ کرنا ممکن نہیں رہا۔ فورٹ نائٹ کو 2020 میں ایپ اسٹور سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب ایپک نے ایپل کے لازمی پے منٹ سسٹم کی خلاف ورزی کی تھی۔ اگرچہ یورپی یونین کی حالیہ قانون سازی کے بعد گیم وقتی طور پر واپس آئی فون پر آیا تھا، لیکن ایپک کا دعویٰ ہے کہ ایپل نے اب دوبارہ گیم کو ایپ اسٹور پر لانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ فورٹ نائٹ اب آئی فون صارفین کے لیے شاید ہمیشہ کے لیے بند ہو گئی ہے۔ البتہ یہ گیم دیگر پلیٹ فارمز جیسے پلے اسٹیشن، ایکس باکس، اور پی سی پر جلد دوبارہ دستیاب ہو جائے گی۔

جاری رکھیں

news

چاند پر 12 کروڑ سال پہلے تک فعال آتش فشاں موجود تھے: نئی تحقیق

Published

on

چاند


ایک نئی سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ چاند پر تقریباً 12 کروڑ سال پہلے تک آتش فشاں سرگرم تھے۔ یہ نتیجہ چینی مشن چینگ ای 5 کے ذریعے 2020 میں چاند کی سطح سے لائے گئے مٹی کے نمونوں میں موجود باریک شیشے کے 3000 سے زائد ذرات کے تجزیے کے بعد اخذ کیا گیا۔ ان شیشے کے ذرات کی کیمیائی اور طبعی ساخت کے معائنے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے تین ذرات آتش فشانی سرگرمیوں سے جُڑے ہیں۔ ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ سے پتہ چلا کہ یہ ذرات تقریباً 12 کروڑ 30 لاکھ سال پرانے ہیں، جو چاند پر آتش فشانی عمل کے ماضی قریب میں ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ تحقیق نہ صرف چاند کی ارضیاتی تاریخ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرتی ہے بلکہ چاند کی اندرونی ساخت اور اس کے ارتقاء کو بھی بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~