پشین دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

ہفتہ کو بلوچستان کے علاقے پشین میں پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکا انتہائی شدید تھا کہ اس سے قریب کھڑی ایک موٹر سائیکل اور کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~