Site icon روزنامہ صحافت

ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت نے 23 سالہ سارہ کی جان لے لی

flyover

گلشن اقبال کی رہائشی سارہ جو کہ ماسٹر ڈگری ہولڈر تھی اپنے گھر سے شا ہرہ فیصل پر قائم اپنے آفس جا رہی تھی کہ اس کی سکوٹی فلائی اوور کے ٹریک پر ایک گہری چوڑی کھائی میں پھنس گئ اور پیچھے سے تیزی سے آتا ہوا ایک ڈمپر اس کو کچلتے ہوئے اگے نکل گیا ۔جس سے سارا موقع پر ہی جان بحق ہو گئی حادثے کے بعد ڈرائیور فورا ہی فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔


تقریبا ڈھائی ہفتے قبل فلائی اوور کو اسی جگہ سے مرمت کے لیے سڑک کو کھودا گیا تھا جبکہ فلائی اوور پر کھدائی کے باعث ایک گہری نالی سی بن گئی تھی سارا کی سکوٹی ا سی نالی میں پھنسی اور ڈمپر کے ڈرائیور نے بے اختیار سارہ کے اوپر اپنی گاڑی چڑھا دی اور اس کو بے دردی سے روندتا ہوا تیزی سے اگے بڑھ گیا حادثہ نے سارہ کے گھر والوں کو غم سے نڈھال کر دیا واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔جبکہ گھر والوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیاہے۔

Exit mobile version