news
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آغاز
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں اسپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔ چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالٹکس جیسے جدید شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی۔ یہ پروگرام نیوٹیک، یونی سروسز انٹرنیشنل اور آئی ٹی ایم سی چائنا کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کو پاکستان اور چین کے اداروں کی مشترکہ اسناد دی جائیں گی۔ رانا مشہود نے کہا کہ یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔