news
ایمیزون ویب سروسز میں خرابی، ہزاروں ویب سائٹس بند
امریکا میں ایمیزون ویب سروسز (AWS) میں اچانک آنے والی خرابی کے باعث دو ہزار سے زائد ویب سائٹس بند ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق رابن ہڈ اور وینمو جیسے بڑے پلیٹ فارم بھی متاثر ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ امریکا کے مشرقی حصے میں ڈی این ایس سسٹم کی خرابی کے باعث پیدا ہوا۔ ایمیزون کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی اس مسئلے سے آگاہ ہے اور خرابی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اس تکنیکی مسئلے کے باعث یو ایس ایسٹ سے منسلک عالمی سروسز بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔