Connect with us

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے

لزبن: پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ وہ اب دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے ہیں۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 3 کھرب 93 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق رونالڈو کی دولت میں بڑا اضافہ اس وقت ہوا جب انہوں نے سعودی کلب النصر کے ساتھ نیا معاہدہ کیا۔ یہ معاہدہ 400 ملین ڈالر مالیت کا ہے۔

مزید یہ کہ رونالڈو نے 2002 سے 2023 کے دوران صرف تنخواہوں کی مد میں 550 ملین ڈالر سے زیادہ کمائے۔
اس کے علاوہ، نائیک (Nike) کے ساتھ ان کی اسپانسرشپ ڈیل سے انہیں ہر سال تقریباً 18 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔

رونالڈو نے دیگر عالمی برانڈز کے اشتہارات سے بھی 175 ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی حاصل کی۔
2023 میں ان کی مانچسٹر یونائیٹڈ سے النصر منتقلی نے انہیں تاریخ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا فٹبالر بنا دیا۔
ان کا سالانہ معاہدہ تقریباً 177 ملین پاؤنڈ کا تھا۔

Copyright © 2024 Sahafat Group of Publications . Powered by NTD.

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~