news

ای چالان سے بچنے کے لیے، نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی جا رہی ہے، عمارہ اطہر

Published

on

ای چالان سے بچنے کے لیے، نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی جا رہی ہے، کریک ڈاؤن شروع سی ٹی او عمارہ اطہر نے غیر معیاری، بوگس، غیر واضح نمبر لگانے والوں کو بھاری جرمانے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ کئی شہری ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹوں پر کالا کاغذ لگا دیتے ہیں، جرائم پیشہ افراد جعلی استعمال کرتے ہیں، شناخت چھپانے کے لیے گاڑیوں کی درخواستیں لگائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہے۔ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر جعلی، غیر واضح، ٹوٹی ہوئی اور فینسی نمبر پلیٹوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version