news
راہول گاندھی، دہلی میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری

دہلی پولیس نے پیر کی صبح سینئر اپوزیشن رہنماؤں، جن میں کانگریس کے راہول گاندھی، پرینکا گاندھی وادرا اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے سنجے راوت شامل ہیں، کو مرکزی دہلی میں احتجاج کے دوران حراست میں لے لیا۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ انتخابی کمیشن نے حکمران جماعت بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کر کے ووٹر لسٹ میں دھاندلی کی تاکہ انتخابی نتائج کو متاثر کیا جا سکے۔ پولیس کے مطابق اپوزیشن کے صرف 30 ارکان کو انتخابی کمیشن تک مارچ کی اجازت تھی، لیکن 200 سے زائد ارکان شریک ہوئے اور کچھ نے بیریئرز پھلانگنے کی کوشش کی، جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ احتجاج کے دوران سپریمو اکھلیش یادو بیریئرز چڑھتے ہوئے دیکھے گئے جبکہ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ ان کے دو ارکان بشمول مہوا موئترا بے ہوش ہو گئے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ ووٹر لسٹ کا قابل تلاش مسودہ جاری کیا جائے تاکہ غلطیوں کی نشاندہی کی جا سکے، جبکہ انتخابی کمیشن تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شفافیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ بی جے پی نے راہول گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حلفیہ بیان کے ساتھ اپنے دعووں کا ثبوت پیش کریں ورنہ یہ سب سیاسی ڈرامہ سمجھا جائے گا۔ احتجاجی صورتحال کے باعث پارلیمنٹ کے دونوں ایوان دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیے گئے۔
news
انسٹاگرام کا نیا میپ فیچر، صارفین کی پرائیویسی پر سوالات

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا میپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وہ جگہ شیئر کر سکیں گے جہاں سے وہ آخری بار ایکٹیو ہوئے تھے۔ یہ فیچر صارفین کو کسی بھی وقت بند کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔ میٹا، جو انسٹاگرام کی ذیلی کمپنی ہے، نے اس فیچر کے ساتھ ساتھ ری پوسٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ تاہم اس نئے میپ فیچر کو صارفین کی جانب سے پرائیویسی میں مداخلت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ فیچر کسی کی جان بھی لے سکتا ہے۔
news
پرانے آئی فونز کے لیے یو ایس بی-سی پورٹ متعارف

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف روبوٹک انجینئر کین پلونیل، جو ایپل مصنوعات میں جدید تبدیلیاں کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، نے پرانے آئی فونز کے لیے ایک نئی ایسیسری متعارف کرا دی ہے۔ اس کمرشل پروڈکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بغیر کسی اندرونی تبدیلی کے پرانے لائٹننگ بیسڈ آئی فونز میں یو ایس بی-سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
’اوبسولیس‘ کے نام سے پیش کی گئی اس ایسیسری میں دو حصوں پر مشتمل ایک خصوصی کیس شامل ہے، جو ایک کسٹم سرکٹ بورڈ کو یو ایس بی-سی کنیکٹر سے جوڑتا ہے۔ یہ پروڈکٹ نہ صرف 9 والٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے بلکہ ڈیٹا ٹرانسفر اور ایپل کار پلے کے ساتھ مکمل مطابقت بھی رکھتی ہے۔
کین پلونیل کا یہ منصوبہ اُن کے پچھلے پروجیکٹ، جس میں انہوں نے ایئر پوڈز کے لیے یو ایس بی-سی کیسز تیار کیے تھے، کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ نئی ایسیسری اُن صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت بن سکتی ہے جو پرانے آئی فونز استعمال کرتے ہیں مگر جدید یو ایس بی-سی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- news3 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے