news
ترکیہ کے صوبہ بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ
ترکیہ کے صوبہ بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے استنبول سمیت متعدد قریبی صوبوں میں محسوس کیے گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور اس کے بعد 4.6 اور 4.1 شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔ ترکیہ وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا، جبکہ ریسکیو ادارے آفاد اور دیگر محکمے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر نقصان کے جائزے اور عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر آیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار اور تاریخ ساز تیزی دیکھنے میں آئی، جس نے انڈیکس کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ پیر کے روز کاروبار کا آغاز 250 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1,45,632 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دن بھر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروباری سیشن کے اختتام پر 1547 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ انڈیکس 1,46,929 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے بھی بازارِ حصص میں مسلسل تیزی دیکھی گئی تھی اور ہر کاروباری دن انڈیکس نے بلندی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔
news
اریج فاطمہ کا کینسر سے صحتیابی کا انکشاف
پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اریج فاطمہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک نایاب اور تیزی سے پھیلنے والے کینسر “کوریوکارسینوما” میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اچھی اور پرسکون زندگی گزارنے کے دوران اچانک یہ بیماری سامنے آئی، جو مولر پریگننسی کے بعد پیدا ہو سکتی ہے۔ اریج کے مطابق گزشتہ چار ماہ ان اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی کٹھن ثابت ہوئے اور انہوں نے اس دوران بیماری کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی کیونکہ انہیں مذاق اڑائے جانے کا ڈر تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے دو بڑے خوف اللہ کے سامنے جواب دہی اور خاندان کے مستقبل سے متعلق تھے۔ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کروائیں اور اس بیماری کو سنجیدگی سے لیں۔ اریج نے صحتیابی کو اپنی “دوسری زندگی” قرار دیتے ہوئے خاندان کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ 2017 میں ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کرنے والی اریج کے دو بیٹے ہیں اور وہ امریکی ریاست اوہائیو میں رہائش پذیر ہیں۔ 2019 میں کامیاب ڈرامہ “حسد” کے بعد شوبز کو خیرباد کہنے والی اریج اب ڈیجیٹل کریئیٹر اور انفلوئنسر کے طور پر سرگرم ہیں، ان کے دیگر مقبول ڈراموں میں “ایک پل”، “آپ کے لیے”، “عشق پرست” اور “ہم نشین” شامل ہیں۔
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- news3 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے