news

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: موبائل ڈیٹا سے اہم انکشافات، تفتیش جاری

Published

on

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ حمیرا اصغر کی پرسرار موت کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق اداکارہ کا مکمل موبائل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے، تاہم اب تک کسی بھی موبائل فون سے کوئی حتمی یا فیصلہ کن شواہد نہیں مل سکے۔ رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر نے 7 اکتوبر 2024 کو مختلف اوقات میں 14 افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ان میں سے کسی نے بھی جواب نہیں دیا، جن میں ایک ڈرامہ ڈائریکٹر بھی شامل ہے جو اس وقت اسلام آباد میں موجود ہے اور جس سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ اداکارہ کے فلیٹ سے تین موبائل فون، ایک ٹیبلٹ، ڈائری اور کچھ اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹیبلٹ خراب حالت میں ہے اور تاحال اس تک رسائی نہیں ہو سکی، جبکہ دو فون بغیر پاسورڈ کے تھے اور تیسرے فون و ٹیبلٹ کا پاسورڈ اداکارہ کی ڈائری میں درج تھا۔ مزید یہ کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے تینوں فونز میں مجموعی طور پر 2,215 نمبر محفوظ تھے اور ان کے کال ریکارڈز سے معلوم ہوا ہے کہ اکتوبر کے آغاز میں انہوں نے اپنے بھائی سے بھی رابطے کی کوشش کی تھی۔ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی وجوہات اور کسی ممکنہ سازش کو بے نقاب کیا جا سکے۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version