film
‘اسکوئڈ گیم’ سیزن 3 کی دھماکہ خیز اوپننگ، نیٹ فلکس پر نیا ریکارڈ قائم
دنیا بھر میں مقبول نیٹ فلکس کی کورین سیریز ‘اسکوئڈ گیم’ کے تیسرے اور آخری سیزن نے ریلیز کے فوری بعد ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ‘اسکوئڈ گیم’ سیزن 3 کو 27 جون 2025 کو ریلیز کیا گیا، اور محض ابتدائی 72 گھنٹوں میں اس سیزن کو دنیا بھر میں 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ میں کسی بھی غیر انگریزی زبان میں بننے والی سیریز کی سب سے بڑی اوپننگ بن گئی ہے۔
یہ سیزن 93 ممالک میں ٹاپ رینکنگ پر پہنچا، اور غیر انگریزی سیریز میں نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ نئے سیزن میں شامل گیمز پچھلے سیزنز کی نسبت کہیں زیادہ سخت اور پرتشدد دکھائے گئے، جس پر ناظرین کی آرا مختلف رہیں۔ بعض نے ان مناظر کو حقیقت سے قریب تر اور سنسنی خیز قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے حد سے زیادہ پُر تشدد سمجھا۔
سیریز کے ہدایتکار ہوانگ ڈونگ ہیوک کا کہنا ہے کہ اس بار کہانی انسانی امید، اخلاقی کشمکش اور مشکل فیصلوں کے گرد گھومتی ہے، اور اسے پہلے سے زیادہ گہرائی اور بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
film
پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی، این او سی جاری کرنے کا عمل معطل
پاکستانی حکام نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلموں کو نمائش کی اجازت دینے کے لیے این او سی جاری کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام بھارتی فلموں پر ہوگا، جن میں بالی ووڈ اور بھارتی پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، کئی فلموں کی این او سی درخواستیں سرکاری دفاتر میں زیر التوا ہیں، جن پر اب مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ عوامی جذبات کو مدِنظر رکھا جائے اور ممکنہ عوامی ردِعمل سے بچا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں دشمن ملک کی فلمیں پاکستان میں دکھانا نامناسب ہوگا، لہٰذا یہ قدم وقتی طور پر اُٹھایا گیا ہے۔
drama
لبنان نے اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی فلم ‘Snow White’ پر پابندی عائد کر دی
بیروت: لبنان نے ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فلم ’Snow White‘ کو ملکی سینما گھروں میں نمائش سے روک دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پابندی کی بنیادی وجہ فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی کاسٹنگ ہے، جو فلم میں ’ایول کوئین‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
یہ فیصلہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجّار کی جانب سے کیا گیا ہے، جو ملک کے فلم اور میڈیا مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے بعد سامنے آیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس اقدام کا تعلق حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے جوڑا جا رہا ہے، جن میں لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور جن میں عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں دونوں فریقین کے درمیان عسکری محاذ آرائی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ لبنان کی حکومت نے اس حساس موقع پر ایسا مواد روکنے کا فیصلہ کیا ہے جسے عوامی اشتعال یا عدم اطمینان کا باعث بننے کا خدشہ ہو۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ لبنان اس سے قبل بھی اسرائیلی پس منظر رکھنے والے فنکاروں، فلموں یا دیگر مواد پر پابندیاں عائد کرتا رہا ہے، اور یہ پالیسی طویل عرصے سے ملکی موقف کا حصہ رہی ہے۔
- news3 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news2 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا
- news2 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے