Connect with us

news

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی قربتیں؟ ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سرگرم

Published

on

عاصم اظہر

اداکار اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اور اس بار وجہ ان کی سابقہ دوست اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کی افواہیں ہیں، جو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرگرم ہو چکی ہیں۔ عاصم اظہر نے حال ہی میں ماڈل میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ وہ دوبارہ ہانیہ عامر کے ساتھ قریبی تعلق میں ہیں۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ایک ویڈیو میں عاصم اظہر کو پیلے رنگ کی ایک مخصوص برانڈ کی کیپ پہنے دیکھا گیا، اور اسی دن اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اسی رنگ اور برانڈ کی کیپ پہنے ایک اسٹوری پوسٹ کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ محض اتفاق نہیں، بلکہ اس میں کچھ نہ کچھ ضرور ہے، تاہم بعض لوگ اسے اتفاقی مماثلت بھی قرار دے رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ عاصم اور ہانیہ شاید ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آچکے ہیں لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر وہ اسے عوامی سطح پر ظاہر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔










news

پنجاب میں 1100 ای ٹیکسی گاڑیاں، مریم نواز جلد منصوبے کا افتتاح کریں گی

Published

on

پنجاب

پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحولیاتی تحفظ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر لاہور میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں دستیاب ہوں گی، جن کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور جاپان سے واپسی پر وہ اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 65 لاکھ روپے تک کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی، جبکہ 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی مد میں تقریباً 5 لاکھ 85 ہزار روپے حکومت برداشت کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت 7 مختلف اقسام کی 40 لاکھ سے ایک کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں شہریوں کو مہیا کی جائیں گی، جن میں سے 1100 گاڑیاں چین سے درآمد کی جائیں گی۔ پنجاب حکومت اس پروجیکٹ پر تقریباً 2 ارب روپے خرچ کرے گی اور بینک بھی گاڑیوں کی فنانسنگ میں شامل ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے پانچ سالہ سبسڈی سکیم کی منظوری دی ہے، جس کے تحت 100 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں اور 3 ہزار سے زائد الیکٹرک رکشے و لوڈر فراہم کیے جائیں گے، تاکہ تیل کی درآمدات میں کمی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا سکے۔

جاری رکھیں

news

ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کی طویل گفتگو، واشنگٹن میں ملاقات طے

Published

on

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا سے واپسی پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے طویل اور بامعنی گفتگو کی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ سربراہی اجلاس کے بعد زیادہ تر وقت فون پر گزارا اور زیلنسکی سمیت نیٹو رہنماؤں سے رابطے کیے۔ زیلنسکی نے تصدیق کی کہ وہ پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تاکہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے امکانات پر بات ہو سکے۔ اس موقع پر زیلنسکی نے امریکی صدر کی سہ فریقی ملاقات کی تجویز کی حمایت بھی کی۔ فرانسیسی ایوان صدر کے مطابق یورپی ممالک کے رہنما بھی ٹرمپ اور زیلنسکی کے ساتھ ہونے والی کانفرنس کال میں شامل ہوئے جو ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ دوسری جانب کریملن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ الاسکا ملاقات میں زیلنسکی کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں آیا، تاہم ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ پیوٹن اور زیلنسکی دونوں کے ساتھ امن کے حوالے سے بات چیت میں کردار ادا کریں گے۔C

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~