Connect with us

news

پاکستان میں دہشتگردی: بھارتی ریاستی پراکسیز اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب

Published

on

پاکستان میں دہشتگردی

پاکستان میں دہشتگردی کی حالیہ لہر نے ایک بار پھر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والی دہشتگرد پراکسیز اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں میں اس ملی بھگت کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ماضی میں متعدد بار عالمی برادری کے سامنے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی سرپرستی کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے ہیں۔ ایک اہم پریس کانفرنس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔ 25 اپریل 2025 کو جہلم کے قریب ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں آئی جس کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، ڈرون، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ وہ شخص بھارت میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کرچکا تھا اور اس کے بھارتی افسران سے روابط تھے، جن میں میجر سندیپ بھی شامل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈز بھی بھارت سے ہدایات لے رہے تھے، جبکہ بھارتی سوشل میڈیا نیٹ ورکس مسلسل پاکستان میں دہشتگردی میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے بیانیے کو ہوا دیتے ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار ہو چکا ہے جس نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا۔ بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں کے بیانات بھی بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت کی دہشتگرد سرگرمیوں کی مثال کینیڈا میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی صورت میں سامنے آئی ہے، جسے بھارت کے جارحانہ رویے کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی پراکسیز، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے تحت جاری دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیں، کیونکہ یہ بھارتی ریاستی پالیسیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔

news

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

Published

on

By

زلزلہ

سوات اور اس کے گردونواح میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے مینگورہ، مدین، کالام، بونیر اور قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
لوگ گھروں اور دفاتر سے نکل کر کھلے میدانوں میں جمع ہوگئے، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ ڈویژن نے کہا ہے کہ کوہ ہندوکش میں آنے والے زلزلے اکثر گہرے فوکس کے باعث کم نقصان دہ ہوتے ہیں، تاہم بار بار آنے والے جھٹکے فالٹ لائنز کی سرگرمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جاری رکھیں

news

کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل کا چرچا: ATS شو 2025ء میں خریداروں کی بھرپور توجہ

Published

on

By

کینیڈا

کینیڈا کے شہر مسّی ساگا میں 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2025ء تک جاری رہنے والے “اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو” میں پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت نے شاندار شرکت کی۔ اس بین الاقوامی تجارتی میلے میں پاکستان سمیت چین، بنگلا دیش، ویتنام اور کینیڈا کے نمائندوں نے حصہ لیا، جس نے اس نمائش کو عالمی سورسنگ اور صنعت سے جڑے ماہرین کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم بنا دیا۔

پاکستانی نمائش کنندگان نے اعلیٰ معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات پیش کیں، جن میں اسپورٹس ویئر، ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز اور حفاظتی ملبوسات شامل تھے۔ یہ نمائش پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں مہارت، پائیداری اور ہائی پرفارمنس مصنوعات کی ترقی کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

شرکاء نے بتایا کہ اس سال کا رسپانس سابقہ برسوں کی نسبت خاصا بہتر رہا، اور متعدد خریداروں و صنعت کاروں سے مثبت تجارتی روابط قائم ہوئے۔ اس موقع پر شمالی امریکا میں ابھرتے ہوئے رجحانات، خاص طور پر ماحول دوست ٹیکسٹائل کی بڑھتی ہوئی مانگ سے متعلق قیمتی معلومات بھی حاصل کی گئیں، جو آئندہ تجارتی حکمتِ عملی کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔

جاری رکھیں

Trending

Copyright © 2024 Sahafat Group of Publications . Powered by NTD.

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~