Connect with us

news

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ کے سینیارٹی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی

Published

on

اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ معروف قانون دان منیر اے ملک کی وساطت سے دائر کردہ اس اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 19 جون 2025ء کو سنایا گیا سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون سے متصادم ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کے فیصلے تک اسے معطل رکھا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے ججز کی درخواست میں عدالت سے سٹے آرڈر جاری کرنے، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور دو دیگر ٹرانسفر کیے گئے ججز کو کام کرنے سے روکنے، اور جوڈیشل کمیشن کو جسٹس سرفراز ڈوگر کو مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے سے باز رکھنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ مزید برآں، صدر پاکستان کو بھی ججز کی سینیارٹی کے تعین سے روکنے کی گزارش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اس معاملے پر تین دو کے تناسب سے فیصلہ سنایا تھا جس میں ججز کے تبادلے کو آئینی قرار دیا گیا تھا، اور سینیارٹی کا معاملہ صدر مملکت کو بھجوانے کا حکم دیا گیا تھا۔ فیصلے کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر فی الحال بطور قائم مقام چیف جسٹس خدمات انجام دیتے رہیں گے جب تک کہ صدر پاکستان حتمی فیصلہ نہ دے دیں۔ اس فیصلے پر جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال، اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے اتفاق کیا، جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ تحریر کیا تھا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان واپسی کا اعلان، تحریک میں شمولیت کا فیصلہ

Published

on

عمران خان کے بیٹوں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے پاکستان واپس آ کر سیاسی تحریک میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کی تصدیق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دونوں بیٹوں نے اپنے والد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر واپسی کا اعلان کیا ہے اور انہیں اس حوالے سے عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے اب مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتے، اسی لیے وہ پہلے امریکہ جائیں گے جہاں اس نظام کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ اگر حکومت کی جانب سے ان کی بہنوں کو گرفتار کیا گیا تو ان کے بچے میدان میں موجود ہوں گے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا بیٹا شیر شاہ بھی وطن واپس آ چکا ہے اور وہ کسی ڈیل کے تحت واپس نہیں آیا۔ علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پر جاری مظالم میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز براہ راست ملوث ہیں اور ان کی خوشنودی کے لیے پنجاب کے 26 ایم پی ایز کو نکالا جا رہا ہے۔

اس دوران عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا ایک اہم پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے والد 700 دن سے زائد جیل میں گزار چکے ہیں، اور اب انہیں نہ اپنے وکلاء سے رابطہ کرنے دیا جا رہا ہے، نہ اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت ہے۔ قاسم خان نے کہا کہ یہ سب ایک منظم منصوبے کے تحت ہو رہا ہے تاکہ عمران خان کو تنہا کر کے توڑا جا سکے، حالانکہ وہ ہمیشہ آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

جاری رکھیں

news

ٹک ٹاک کا امریکی صارفین کے لیے نیا ورژن “M2” ستمبر میں متوقع

Published

on

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک امریکی صارفین کے لیے ایک نیا، محفوظ اور مکمل طور پر امریکی قوانین کے مطابق ایپ ورژن متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جسے داخلی طور پر “M2” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نیا ایپ ستمبر میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد موجودہ ورژن نومبر سے مارچ 2026 تک فعال رہے گا، تاہم اس کے بعد امریکی صارفین کو اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہوگا۔ اس تبدیلی کا مقصد امریکی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک کی ملکیت اور ڈیٹا سیکیورٹی کے حوالے سے ظاہر کردہ خدشات کو دور کرنا ہے، جن کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو چین سے الگ کرکے مقامی سرمایہ کاروں کے کنٹرول میں دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ نئے M2 ورژن میں موجودہ الگورتھم اور صارفین کے ڈیٹا کو کس طرح ہینڈل کیا جائے گا، تاہم یہ بات طے ہے کہ نئی ایپ امریکی ڈیجیٹل قوانین اور سیکیورٹی معیارات کے مطابق تیار کی جا رہی ہے۔ چین کی جانب سے اس مجوزہ ٹیک ڈیل کی منظوری کے بعد اب ٹک ٹاک M2 کے ذریعے امریکی صارفین کے لیے بہتر اور زیادہ محفوظ تجربہ فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے لیے ’اسمارٹ کیورڈ فلٹرز‘، ’مینیج ٹاپکس‘ اور ’guided meditation‘ جیسی خصوصیات بھی متعارف کروائی ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~