news
امریکہ اور ایران ممکنہ معاہدے کے قریب، ٹرمپ کا مثبت اشارہ
امریکہ اور ایران ممکنہ معاہدے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہے اور امکان ہے کہ اس ملاقات میں کوئی معاہدہ بھی طے پا جائے،امریکہ اور ایران ممکنہ معاہدے اگرچہ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ بھی یقینی نہیں لیکن کسی معاہدے کی صورت میں یہ ایک خوش آئند پیشرفت ہوگی۔ وائٹ ہاؤس نے ملاقات کی جگہ یا شرکاء کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم سینئر امریکی اہلکار لیویٹ نے واضح کیا کہ مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران کو ایک غیر افزودہ، صرف سول نیوکلیئر پروگرام کی جانب لانا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے ایران کو معاشی پابندیاں نرم کرنے کی پیش کش کی جا سکتی ہے، جب کہ ابتدائی رابطے مثبت قرار دیے جا رہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے ایلچی، اسٹیو وٹکاف نے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ طویل مدتی امن معاہدہ ممکن ہے، جس سے ایران کو دوبارہ عالمی برادری میں جگہ مل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ ایران کو بیرونی بینکوں میں موجود 6 ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے، جب کہ ایک اور تجویز کے تحت ایران کو 20 سے 30 ارب ڈالر کی مالی معاونت بھی فراہم کی جا سکتی ہے تاکہ وہ بجلی پیدا کرنے کے لیے ایک پرامن نیوکلیئر پروگرام کا آغاز کر سکے۔ یہ رقم مشرق وسطیٰ کے امریکی اتحادیوں کی طرف سے فراہم کی جائے گی اور ایران کے فردو نیوکلیئر پلانٹ کو سول مقاصد کے لیے دوبارہ تعمیر کرنے کے اخراجات بھی انہی ممالک کے ذمے ہوں گے۔ دوسری طرف صدر ٹرمپ نے دو روز قبل نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع ختم ہو چکا ہے، دونوں فریق جنگ سے تھک چکے ہیں اور امن پر مطمئن ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی اور امریکہ نے اس پر سخت حملہ کیا، جس کے باعث ایران کے پاس جوہری مواد منتقل کرنے کا وقت بھی نہیں تھا۔ انہوں نے اس حملے کو ہیروشیما اور ناگاساکی پر حملوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فیصلہ کن اقدام تھا، جس نے جنگ کا خاتمہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں کو روکنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
news
عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان واپسی کا اعلان، تحریک میں شمولیت کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے پاکستان واپس آ کر سیاسی تحریک میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کی تصدیق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دونوں بیٹوں نے اپنے والد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر واپسی کا اعلان کیا ہے اور انہیں اس حوالے سے عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے اب مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتے، اسی لیے وہ پہلے امریکہ جائیں گے جہاں اس نظام کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ اگر حکومت کی جانب سے ان کی بہنوں کو گرفتار کیا گیا تو ان کے بچے میدان میں موجود ہوں گے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا بیٹا شیر شاہ بھی وطن واپس آ چکا ہے اور وہ کسی ڈیل کے تحت واپس نہیں آیا۔ علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پر جاری مظالم میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز براہ راست ملوث ہیں اور ان کی خوشنودی کے لیے پنجاب کے 26 ایم پی ایز کو نکالا جا رہا ہے۔
اس دوران عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا ایک اہم پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے والد 700 دن سے زائد جیل میں گزار چکے ہیں، اور اب انہیں نہ اپنے وکلاء سے رابطہ کرنے دیا جا رہا ہے، نہ اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت ہے۔ قاسم خان نے کہا کہ یہ سب ایک منظم منصوبے کے تحت ہو رہا ہے تاکہ عمران خان کو تنہا کر کے توڑا جا سکے، حالانکہ وہ ہمیشہ آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔
news
ٹک ٹاک کا امریکی صارفین کے لیے نیا ورژن “M2” ستمبر میں متوقع
ٹک ٹاک امریکی صارفین کے لیے ایک نیا، محفوظ اور مکمل طور پر امریکی قوانین کے مطابق ایپ ورژن متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جسے داخلی طور پر “M2” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نیا ایپ ستمبر میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد موجودہ ورژن نومبر سے مارچ 2026 تک فعال رہے گا، تاہم اس کے بعد امریکی صارفین کو اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہوگا۔ اس تبدیلی کا مقصد امریکی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک کی ملکیت اور ڈیٹا سیکیورٹی کے حوالے سے ظاہر کردہ خدشات کو دور کرنا ہے، جن کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو چین سے الگ کرکے مقامی سرمایہ کاروں کے کنٹرول میں دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ نئے M2 ورژن میں موجودہ الگورتھم اور صارفین کے ڈیٹا کو کس طرح ہینڈل کیا جائے گا، تاہم یہ بات طے ہے کہ نئی ایپ امریکی ڈیجیٹل قوانین اور سیکیورٹی معیارات کے مطابق تیار کی جا رہی ہے۔ چین کی جانب سے اس مجوزہ ٹیک ڈیل کی منظوری کے بعد اب ٹک ٹاک M2 کے ذریعے امریکی صارفین کے لیے بہتر اور زیادہ محفوظ تجربہ فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے لیے ’اسمارٹ کیورڈ فلٹرز‘، ’مینیج ٹاپکس‘ اور ’guided meditation‘ جیسی خصوصیات بھی متعارف کروائی ہیں۔
- news3 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news2 months ago
ماؤنٹ ایورسٹ یا مونا کیا؟ دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ کون سا ہے؟
- news2 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا