news
شمسی توانائی سے چلنے والا لیپ ٹاپ متعارف

بیجنگ:
ورک فرام ہوم کا زمانہ اب پرانا ہو چکا، اب دور ہے ورک فرام بیچ کا! کیونکہ چینی ماہرین نے ایسا انقلابی لیپ ٹاپ تیار کر لیا ہے جو شمسی توانائی سے باآسانی چارج ہو جاتا ہے۔
یہ جدید لیپ ٹاپ چین کی ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے Mobile World Congress 2025 میں متعارف کروایا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ لیپ ٹاپ صرف 20 منٹ سورج کی روشنی میں رکھنے سے اتنی توانائی حاصل کر لیتا ہے کہ اس پر 1 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک کیا جا سکتا ہے۔
لیپ ٹاپ کا ڈیزائن انتہائی ہلکا اور سمارٹ ہے — اس کی موٹائی صرف 15 ملی میٹر اور وزن محض 1.22 کلوگرام ہے۔ اس کے پچھلے حصے میں جدید چھوٹے شمسی توانائی نصب کیے گئے ہیں جو کسی بھی کھلی جگہ جیسے ساحل سمندر، پارک یا چھت پر کام کرنے کی آزادی فراہم کرتے ہیں۔
یہ لیپ ٹاپ نہ صرف بیٹری کے مسائل کا بہترین حل ہے بلکہ مستقبل میں مکمل موبائل ورک اسٹیٹ اپ کے خواب کو بھی حقیقت کا روپ دے سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ماحولیاتی لحاظ سے بھی سازگار ہے اور دور دراز علاقوں میں بجلی کے بغیر کام کرنے والوں کے لیے ایک بہترین آپشن ثابت ہو سکتی ہے۔
news
آئی ٹی سی این ایشیا: پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری

آئی ٹی سی این ایشیا: پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب اہم قدم
ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو عالمی سطح پر متعارف کروایا جا رہا ہے۔
ڈیجیٹل معیشت اور عالمی سرمایہ کاری کے مواقع
ایونٹ میں آئی ٹی، اسٹارٹ اپس، فِن ٹیک اور سافٹ ویئر انڈسٹری سے وابستہ ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ ماہرین کے مطابق یہ پلیٹ فارم پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں براہِ راست سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھول رہا ہے۔
گلگت بلتستان میں کنیکٹیویٹی کی بہتری
آئی ٹی ایونٹ کے دوران گلگت بلتستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن اور پریمیئر کیبلز کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ اس اقدام کا مقصد خطے میں انٹرنیٹ، ڈیجیٹل رسائی اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے، جس سے سماجی اور معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔
سائبر سیکیورٹی پر بین الاقوامی توجہ
عالمی سی آئی ایس او سمٹ نے ایونٹ کو مزید اہم بنا دیا۔ اس سمٹ میں 50 سے زائد ممالک کے 500 سے زیادہ سینئر سائبر سیکیورٹی اور ٹیک ماہرین نے شرکت کی۔ عالمی سی آئی ایس او فورم کے صدر ڈاکٹر اردال اوزکایا نے اجلاس کی قیادت کی اور پاکستان کے سائبر سیکیورٹی وژن کو اجاگر کیا۔
news
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 89 ہزار روپے تک پہنچ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 89 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں اضافہ
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 431 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 549 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات
ماہرین اقتصادیات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، اور مجموعی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کا یہی رجحان برقرار رہا، تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔
سرمایہ کاری کے لیے اہم معلومات
سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں سرمایہ کاروں اور عام صارفین دونوں کے لیے اہم ہیں۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ سرمایہ کار اس وقت سونے میں خرید و فروخت کے فیصلے احتیاط سے کریں اور مارکیٹ کے رجحانات پر نظر رکھیں۔
- news5 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- کھیل8 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
- news9 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news9 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا






