Connect with us

news

سجل علی کو منگنی کا جوڑا دوبارہ پہننے پر تنقید کا سامنا

Published

on

سجل علی

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کو حالیہ دنوں اپنے نئے ڈرامے میں اپنی منگنی کا جوڑا دوبارہ استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس ڈرامے کا ٹیزر جاری ہوتے ہی نہ صرف سجل علی اور ہمائیوں سعید کے درمیان عمر کے نمایاں فرق پر تبصرے شروع ہوئے بلکہ سجل کے پہنے گئے لباس نے بھی صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ متعدد افراد نے اس عمل کو محض سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے مضحکہ خیز اور غیر ضروری قرار دیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سجل شاید اپنے پرانے کپڑوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے مشن پر ہیں۔

تاہم اس تنقید کے برعکس، کئی صارفین سجل کے حق میں بھی سامنے آئے اور اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی فنکار کے لباس کا انتخاب اس کا ذاتی فیصلہ ہے، اور اس پر تنقید غیر مناسب ہے۔ کچھ لوگوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ ماضی میں بھی کئی اداکارائیں ذاتی زندگی سے جڑے ملبوسات کو اپنے کرداروں میں استعمال کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی نے 2020 میں احد رضا میر سے شادی کی تھی جو بعد ازاں 2022 میں اختتام پذیر ہوئی۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ سجل کے اس نئے ڈرامے میں احد کے والد آصف رضا میر بھی اہم کردار میں شامل ہیں، جس سے مداحوں کو ماضی کی یاد تازہ ہو گئی ہے

news

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشیں، کلاﺅڈ برسٹ، سیلابی ریلے سے تباہی

Published

on

خیبرپختونخوا

ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ صوابی کی تحصیلوں رزڑ، لاہور اور ٹوپی میں کلاﺅڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں سے درجنوں گھر ڈوب گئے جبکہ 70 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور ہری پور میں ندی نالوں میں طغیانی اور سڑکیں ڈوبنے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ پنجاب کے ملتان، چکوال، وہاڑی اور ڈیرہ غازی خان سمیت کئی اضلاع میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ مری میں بھی گلیاں اور سڑکیں ڈوب گئیں۔ کراچی میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوا مگر محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے 23 اگست تک مزید کلاﺅڈ برسٹ اور شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو دریا کے کناروں اور سیاحتی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جاری رکھیں

news

مارکو روبیو کا انڈیا اور پاکستان کی جنگ بندی پر بیان

Published

on

مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے واشنگٹن مسلسل سرحدی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ جنگ بندی برقرار رکھنا ایک مشکل امر ہے اور یہ تیزی سے ٹوٹ سکتی ہے، جیسا کہ یوکرین کی جنگ کے دوران دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک پائیدار امن معاہدے تک پہنچنا ہے تاکہ حال اور مستقبل میں جنگ نہ ہو۔ روبیو نے کمبوڈیا، تھائی لینڈ، روانڈا اور ڈی آر سی سمیت مختلف خطوں میں امریکی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کی بحالی کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ دوسری جانب، صدر ٹرمپ کئی بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ ان کی ثالثی سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی ہے، تاہم نئی دہلی مسلسل ان دعوؤں کو مسترد کرتا رہا ہے اور واضح کیا ہے کہ کسی تیسرے ملک نے اس میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~