news
یومِ عالمی موسیقی 2025
آج دنیا بھر میں یومِ عالمی موسیقی 2025 منایا جا رہا ہے، جس کا موضوع “ہیلنگ تھرو ہارمنی” رکھا گیا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کے مختلف طبقات اور اقوام کو موسیقی کے ذریعے امن، محبت اور جذباتی سکون کا پیغام دینا ہے۔ ہر سال 21 جون کو موسیقی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کے دوران مختلف طرز کی موسیقی کو عوامی مقامات، پارکوں اور گلیوں میں بغیر کسی معاوضے کے پیش کیا جاتا ہے تاکہ ہر شخص موسیقی کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکے۔ یومِ عالمی موسیقی 2025 موقع پر 120 سے زائد ممالک میں موسیقار اپنی فنکاری پیش کرتے ہیں، اور عوام نہ صرف سامع بنتے ہیں بلکہ خود بھی حصہ لیتے ہیں۔ یومِ موسیقی کا آغاز 1982 میں فرانس کے وزیر ثقافت جیک لینگ اور موسیقی کے صحافی موریس فلورے نے کیا تھا، جنہوں نے موسیقی کو گھروں سے نکال کر سڑکوں تک لانے کا خواب دیکھا تھا۔ برصغیر میں موسیقی کی جڑیں انتہائی گہری ہیں، جہاں کلاسیکل موسیقی، غزل، گیت، لوک دھنیں اور فلمی گائیکی کو خاص مقام حاصل ہے۔ موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے، اور امیر خسرو، تان سین، نصرت فتح علی خان، نازیہ حسن جیسے لیجنڈری فنکاروں نے اس فن کو عالمی سطح پر پہچان دلائی۔ رواں برس کا موضوع “ہیلنگ تھرو ہارمنی” اس بات پر زور دیتا ہے کہ موسیقی نہ صرف تفریح بلکہ ذہنی سکون، جذباتی اظہار اور معاشرتی ہم آہنگی کا ذریعہ بھی ہے
news
اسمارٹ فونز سے زلزلے کی پیشگوئی کا جدید سسٹم تیار
سائنس دانوں نے ایک نیا انقلابی سسٹم تیار کیا ہے جو عام اسمارٹ فونز کو زلزلے کی پیشگوئی کرنے والے آلات میں تبدیل کر سکتا ہے۔ یہ سسٹم بڑے زلزلوں سے بروقت خبردار کرنے کا ایک مؤثر اور کم لاگت طریقہ فراہم کرتا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اور امریکی ادارے یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے محققین نے یہ نظام مشترکہ طور پر تیار کیا ہے، جو لاکھوں اسمارٹ فونز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے زمین میں آنے والی حرکت کے ابتدائی سگنلز کی نشاندہی کرتا ہے۔ جب ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں فون زمین کی ایک جیسی حرکت کو ریکارڈ کرتے ہیں، تو سسٹم فوری طور پر زلزلے کی نشاندہی کرتا ہے اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے افراد کو خبردار کرتا ہے۔ سائنسی جریدے “سائنس” میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، اس سسٹم نے صرف ایک ماہ میں 300 سے زائد زلزلوں کا پتہ لگایا۔ جن علاقوں میں سسٹم نے وارننگ جاری کی، وہاں 85 فیصد افراد نے تصدیق کی کہ انہیں بروقت اطلاع ملی تھی۔ ان میں سے 36 فیصد کو زلزلے سے پہلے، 28 فیصد کو دورانِ زلزلہ، اور 23 فیصد کو بعد میں الرٹ موصول ہوا۔ تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ اگرچہ یہ سسٹم روایتی زلزلہ پیما آلات کا مکمل متبادل نہیں بن سکتا، لیکن یہ ان علاقوں میں جہاں جدید سائنسی نیٹ ورک دستیاب نہیں، کم قیمت اور مؤثر ابتدائی انتباہی نظام کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
news
مایئکروسافٹ کا کاربن اخراج کم کرنے کے لیے انسانی فضلے کا انوکھا حل
ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے ماحولیاتی آلودگی، بالخصوص کاربن اخراج کو کم کرنے کے لیے ایک انوکھا اور جدید طریقہ اپنایا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسانی اور زرعی فضلے کے مرکب کو، جسے ‘بائیو سلری’ کہا جاتا ہے، زمین کے اندر 5000 فٹ گہرائی تک پمپ کرے گی تاکہ گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو محدود کیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے مائیکروسافٹ نے جمعرات کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی والٹڈ ڈیپ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ آئندہ 12 سالوں میں 49 لاکھ میٹرک ٹن پائیدار کاربن ڈائی آکسائیڈ کو زیرِ زمین محفوظ بنانے کی خریداری کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت، ہر میٹرک ٹن کاربن کو زیر زمین بھیجنے کے بدلے میں کمپنی کو ایک کاربن ریموول کریڈٹ حاصل ہوگا۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ جدید اقدام نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی طرف ایک عملی قدم ہے بلکہ مستقبل میں کاربن نیوٹرل اہداف کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
- news3 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news3 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے
- news3 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا