news
چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا اسرائیل پر کڑی تنقید
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے اقدامات کو علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور عالمی تعلقات کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، اور چین اس صورتحال پر خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صحیح اور غلط بالکل واضح ہیں اور دنیا کو اس بگڑتی صورتحال کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، خاص طور پر خطے کے ممالک کو متحد ہوکر جنگ کی مخالفت اور امن کی وکالت کرنی چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وانگ یی نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلیفون پر بات کی جس میں انہوں نے اسرائیلی اقدامات پر سخت ردعمل دیا۔ وانگ یی کا کہنا تھا کہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اس تنازعے نے ایرانی جوہری مسئلے پر بالواسطہ مذاکرات کے نازک عمل کو بھی متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق اس موقع پر عالمی برادری، خاص طور پر علاقائی ممالک کو، امن کے قیام، انصاف کی بحالی اور سیاسی تصفیے کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبداللطیف سے بھی رابطہ کیا اور اسرائیل کے اقدامات کو مشرق وسطیٰ میں اچانک کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر جنگ بندی نہ کی گئی تو صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔ چین نے ایک بار پھر اسرائیل اور دیگر فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کریں، کشیدگی کم کریں اور مذاکرات کی بحالی کے لیے راہ ہموار کریں۔ وانگ یی نے مصر کی جانب سے 20 عرب اور اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کو مربوط کرنے کی کوششوں کو سراہا اور اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، جس میں جنگ بندی، دشمنی کے خاتمے اور ایرانی جوہری مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ شامل ہے
news
چینی سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا میٹورائٹ ہیرا تیار کر لیا
چینی سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا میٹورائٹ ہیرا تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔چینی سائنس دانوں سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ ہیرا ہائی پریشر اور ہائی ٹمپریچر تکنیک کے ذریعے بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک انتہائی مضبوط ڈسک وجود میں آئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا ہیرا ڈرلنگ کے آلات اور الیکٹرانکس میں روایتی ہیروں کی جگہ لے سکتا ہے، جبکہ یہ قدرتی ہیروں سے زیادہ مضبوط بھی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کا پہلا شش پہلو ساخت والا ہیرا 1967 میں امریکا کی ریاست ایریزونا میں گرنے والے شہابی پتھر کینیون ڈائیابلو میں دریافت ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ ہیرا زمین اور شہابِ ثاقب کے تصادم کے دوران پیدا ہونے والے شدید دباؤ اور درجہ حرارت کے باعث گریفائٹ سے تشکیل پایا تھا۔
news
محمد اورنگزیب کا مؤقف: معیشت میں استحکام
کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے تحت منعقدہ جاب و ایجوکیشن ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی معیشت میں استحکام آ چکا ہے اور تین بڑی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کے حوالے سے مثبت رویہ رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ایکسچینج ریٹ اور شرح سود پر کام کر رہا ہے اور جیسے جیسے استحکام آئے گا صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، شرح سود کو واحد مسئلہ نہ سمجھا جائے کیونکہ پائیدار ترقی ہی اصل ہدف ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیکنالوجی کو اپنائیں، اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں اور ہمیشہ بہترین کی جستجو رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کامیابی سے جاری ہے اور پاکستان تیزی سے اے آئی ورلڈ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- news4 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے