Connect with us

news

عمران خان کا جیل سے احتجاجی تحریک کی قیادت کا اعلان

Published

on

عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی کی آئندہ احتجاجی تحریک اس بار ملک بھر میں اور مسلسل ہوگی، اور اس کا مکمل منصوبہ جلد قوم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون چل رہا ہے، اور تحریک انصاف کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے بند کر دیے گئے ہیں، اس لیے اب وہ خود جیل سے تحریک کی قیادت کریں گے۔ تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ جیل کے باہر پارٹی کی نمائندگی عمر ایوب کریں گے، جبکہ قانونی امور اور ہدایات پر عملدرآمد کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کے سپرد کی گئی ہے۔ اس احتجاجی تحریک میں وہ اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ تحریک تحفظ آئین پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور ماہرنگ بلوچ کو بھی شامل کرنے کی دعوت دیں گے۔ ان کے مطابق یہ ایک ایسی تحریک ہوگی جسے کوئی نہیں روک سکے گا۔ اپنے پیغام میں عمران خان نے پاکستانی قوم سے کہا کہ ممکن ہے ان کی ملاقاتوں پر دوبارہ پابندی لگا دی جائے، مگر قوم کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ووٹ میرا نہیں، آپ کا چوری ہوا ہے، اور آواز میری نہیں، آپ کی دبائی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی کوئی چیز نہیں ہے جو پلیٹ میں رکھ کر دی جائے، اس کے لیے خود کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاجیوں کے خلاف سنائپرز کی موجودگی موجود ہے

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

جھانوی کپور نے شوہر میں پسندیدہ خصوصیات بتا دیں

Published

on

جھانوی کپور

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور آنجہانی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے حالیہ تقریب میں اپنے ممکنہ شوہر میں مطلوبہ خوبیوں کا دلچسپ انداز میں ذکر کیا۔ فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کے ٹریلر لانچ کے موقع پر جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں کون سی خصوصیات دیکھنا چاہیں گی؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ شخص مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا چاہیے۔

جب ان سے شوہر کی آمدنی سے متعلق سوال کیا گیا تو جھانوی نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’آمدنی زیادہ ضروری نہیں، کچھ بھی چلے گا۔‘‘ شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے واضح کیا کہ فی الحال ان کی ساری توجہ اپنے فلمی کیریئر پر ہے اور ابھی شادی کے بارے میں سوچنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اس دوران ایک رپورٹر نے ہنسی مذاق میں پوچھا کہ جھانوی کو پرپوز کون کرے گا؟ تو ان کے ساتھی اداکار ورون دھون نے فوراً روہت سراف کا نام لیا، جس پر روہت نے ہنستے ہوئے کہا، ’’میں شیکھر سے مار نہیں کھانا چاہتا۔‘‘ یہ جملہ اس لیے دلچسپی کا باعث بنا کیونکہ جھانوی کپور کا نام شیکھر پہاڑیا کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، اگرچہ دونوں نے اپنے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور، ورون دھون اور روہت سراف کی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری 2 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

جاری رکھیں

news

استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 سال گزر گئے، فن آج بھی زندہ

Published

on

استاد امانت علی خان

برصغیر کے عظیم کلاسیکل گلوکار اور پٹیالہ گھرانے کے مایہ ناز فنکار استاد امانت علی خان کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 51 برس گزر چکے ہیں، مگر ان کا فن آج بھی زندہ ہے اور ان کی گائی ہوئی غزلیں و نغمے سننے والوں کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ امانت علی خان 1922 میں ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد اُستاد اختر حسین خان سے حاصل کی۔ وہ پٹیالہ گھرانے کے بانی علی بخش جرنیل کے پوتے اور معروف گلوکار استاد فتح علی خان کے بھائی تھے۔ دونوں بھائیوں نے مل کر گائیکی میں ایک نئی روح پھونکی اور بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

قیام پاکستان کے بعد استاد امانت علی خان لاہور آ گئے، جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان سے وابستگی اختیار کی اور کلاسیکل و نیم کلاسیکی موسیقی میں ایک منفرد اور قابلِ احترام مقام حاصل کیا۔ ان کے مشہور گیتوں میں ’ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے‘، ’چاند میری زمیں پھول میرا وطن‘ اور ’یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے‘ آج بھی بے حد مقبول ہیں۔

استاد امانت علی خان کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ وہ 17 ستمبر 1974 کو صرف 52 برس کی عمر میں وفات پا گئے، لیکن ان کی موسیقی اور اندازِ گائیکی آج بھی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~