Connect with us

news

مناسک حج 1446ھ کا آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ روانہ، وقوف عرفہ کل ہوگا

Published

on

مناسک حج

لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صداؤں کے ساتھ مناسک حج 1446 ہجری کا باقاعدہ آغاز آج 8 ذوالحجہ کو ہو گیا ہے۔ دنیا بھر سمیت پاکستان سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج جمعرات کی صبح تک منیٰ میں قیام کریں گے اور عبادات، دعا اور استغفار میں مشغول رہیں گے۔ عازمین آج احرام باندھ کر دو رکعت نفل نماز ادا کرنے کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے، جہاں وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔

کل 9 ذوالحجہ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔ عازمین میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں مسجد نمرہ میں امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید حج کا خطبہ دیں گے اور نماز ظہر و عصر کی امامت کریں گے۔ حجاج کرام سورج غروب ہونے تک وقوف عرفہ کریں گے، جس کے بعد وہ مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے اور شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔

دس ذوالحجہ کو وقوف مزدلفہ کے بعد حجاج بڑے شیطان کو سات کنکریاں ماریں گے، قربانی کریں گے اور حلق یا قصر کے بعد احرام کھول دیں گے۔ گیارہ اور بارہ ذوالحجہ کو حجاج کرام تینوں شیطانوں کو سات سات کنکریاں ماریں گے، جب کہ طواف زیارت اور صفا مروہ کی سعی بھی ادا کریں گے۔ 13 ذوالحجہ کو رمی جمرات کے بعد حجاج منیٰ سے واپسی اختیار کریں گے۔

اس سال تقریباً 20 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کی شرکت متوقع ہے، جن میں مقامی اور بین الاقوامی زائرین شامل ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں فیلڈ اسپتال، ڈسپنسریاں، اور عارضی کلینکس قائم کیے گئے ہیں تاکہ حجاج کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پاکستانی عازمین کے لیے پاکستان حج مشن کی جانب سے مخصوص مکاتب میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے 40 ہزار فوجی اہلکار اور 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کی فضائی نگرانی کے لیے رائل سعودی سیکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹرز بھی گشت کر رہے ہیں۔ اس سال سعودی حکومت نے بغیر اجازت حج کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو مکہ میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔

news

پاکستان سعودی عرب تزویراتی شراکت داری — وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں

Published

on

By

پاکستان سعودی عرب

واشنگٹن:
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب کو ایم 6 موٹروے، ایم ایل ون، سکل ڈویلپمنٹ اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں شریک ہونا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر سعودی فنڈ برائے ترقی کے سی ای او سلطان عبدالرحمٰن المِرشَد سے ملاقات میں کہی۔ وزیر خزانہ نے تیل کی مؤخر ادائیگی کی سہولت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان سعودی عرب تزویراتی شراکت داری کے دائرے کو مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

علاوہ ازیں، وزیر خزانہ نے امریکی اور عالمی مالیاتی عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں تجارت، توانائی، زراعت اور ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات ہوئی۔ انہوں نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور استحکام کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔

گروپ 24 کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکس، توانائی اور پبلک سیکٹر میں اصلاحات کے ذریعے میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی تجارت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔

وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے نائب صدر عثمان دیون سے ملاقات میں نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر بات کی اور موسمیاتی لچک کے لیے امداد کی درخواست کی۔

جاری رکھیں

news

کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل کا چرچا: ATS شو 2025ء میں خریداروں کی بھرپور توجہ

Published

on

By

کینیڈا

کینیڈا کے شہر مسّی ساگا میں 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2025ء تک جاری رہنے والے “اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو” میں پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت نے شاندار شرکت کی۔ اس بین الاقوامی تجارتی میلے میں پاکستان سمیت چین، بنگلا دیش، ویتنام اور کینیڈا کے نمائندوں نے حصہ لیا، جس نے اس نمائش کو عالمی سورسنگ اور صنعت سے جڑے ماہرین کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم بنا دیا۔

پاکستانی نمائش کنندگان نے اعلیٰ معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات پیش کیں، جن میں اسپورٹس ویئر، ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز اور حفاظتی ملبوسات شامل تھے۔ یہ نمائش پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں مہارت، پائیداری اور ہائی پرفارمنس مصنوعات کی ترقی کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

شرکاء نے بتایا کہ اس سال کا رسپانس سابقہ برسوں کی نسبت خاصا بہتر رہا، اور متعدد خریداروں و صنعت کاروں سے مثبت تجارتی روابط قائم ہوئے۔ اس موقع پر شمالی امریکا میں ابھرتے ہوئے رجحانات، خاص طور پر ماحول دوست ٹیکسٹائل کی بڑھتی ہوئی مانگ سے متعلق قیمتی معلومات بھی حاصل کی گئیں، جو آئندہ تجارتی حکمتِ عملی کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔

جاری رکھیں

Trending

Copyright © 2024 Sahafat Group of Publications . Powered by NTD.

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~