news

مسٹر بیسٹ: 27 سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ترین خودساختہ ارب پتی یوٹیوبر

Published

on

امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن، جنہیں دنیا مسٹر بیسٹ کے نام سے جانتی ہے، 27 سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ترین خودساختہ ارب پتی بن گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ان کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، اور وہ دنیا کے آٹھویں ارب پتی ہیں جنہوں نے یہ دولت اپنی محنت سے کمائی ہے، نہ کہ کسی وراثت سے۔

مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب پر 2012 میں ویڈیوز بنانا شروع کیں، لیکن انہیں اصل شہرت 2017 میں اس ویڈیو سے ملی جس میں انہوں نے 100,000 تک گنتی کی۔ اس کے بعد انہوں نے منفرد چیلنجز، انعامی مقابلے اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے دنیا بھر میں لاکھوں فالوورز حاصل کیے۔ ان کے کاروبار میں ’مسٹر بیسٹ برگر‘ اور ’Feastables‘ نامی چاکلیٹ برانڈ شامل ہیں۔

انہوں نے نئے کریئیٹرز کی مدد کے لیے “Juice Funds” کے نام سے ایک سرمایہ کاری فنڈ بھی قائم کیا ہے۔ فلاحی کاموں میں ان کی شرکت “Team Trees” اور “Beast Philanthropy” جیسے پروجیکٹس کے ذریعے نظر آتی ہے۔ مسٹر بیسٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کی ساری دولت دوسروں کی مدد پر خرچ کرنے کا عزم رکھتے ہیں، جس وجہ سے انہیں دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version