news
پاکستان-آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات حتمی مرحلے میں، نجکاری پر زور

اسلام آباد: بجٹ 2025-26 کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ادارے کو بریفنگ دی گئی کہ رائٹ سائزنگ کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہونے کی توقع ہے اور اس راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں، جن میں ٹیکس واجبات، منفی ایکویٹی، اور یورپی یونین کی فلائٹس پر پابندی شامل تھیں۔
مزید برآں، اسلام آباد، فیصل آباد، اور گجرانوالہ الیکٹرک کمپنیز کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ ان کمپنیوں کی نجکاری دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں حیدرآباد، سکھر، اور پشاور کی بجلی کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔
نجکاری کمیشن کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ کی نجکاری جنوری 2026 میں شیڈول ہے، جبکہ نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر پر کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں، فرسٹ ویمن بینک اور ایچ بی ایف سی کی نجکاری میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔
آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ حکومت کی ترجیح منافع بخش سرکاری کمرشل اداروں کی نجکاری ہے تاکہ ان میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے اور حکومتی مداخلت کم ہو۔
news
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آغاز

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں اسپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔ چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالٹکس جیسے جدید شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی۔ یہ پروگرام نیوٹیک، یونی سروسز انٹرنیشنل اور آئی ٹی ایم سی چائنا کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کو پاکستان اور چین کے اداروں کی مشترکہ اسناد دی جائیں گی۔ رانا مشہود نے کہا کہ یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
news
ایمیزون ویب سروسز میں خرابی، ہزاروں ویب سائٹس بند

امریکا میں ایمیزون ویب سروسز (AWS) میں اچانک آنے والی خرابی کے باعث دو ہزار سے زائد ویب سائٹس بند ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق رابن ہڈ اور وینمو جیسے بڑے پلیٹ فارم بھی متاثر ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ امریکا کے مشرقی حصے میں ڈی این ایس سسٹم کی خرابی کے باعث پیدا ہوا۔ ایمیزون کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی اس مسئلے سے آگاہ ہے اور خرابی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اس تکنیکی مسئلے کے باعث یو ایس ایسٹ سے منسلک عالمی سروسز بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔
-
news2 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
-
کھیل5 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
-
news6 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
-
news6 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا