Connect with us

news

بھارت کے میزائل حملوں میں 26 پاکستانی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

Published

on

جنرل احمد شریف

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سنگین جارحیت کرتے ہوئے 6 مقامات پر 24 میزائل حملے کیے، جن میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی حملوں میں 5 افراد شہید ہوئے، جب کہ سب سے زیادہ جانی نقصان احمد پور شرقیہ میں ہوا جہاں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں ایک بچی سمیت 13 افراد شہید اور 31 زخمی ہوئے۔

مظفرآباد میں مسجد بلال پر حملے میں 3 افراد شہید اور ایک بچی زخمی ہوئی، مسجد مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کوٹلی میں مسجد عباس پر حملہ کر کے 16 سالہ لڑکی اور ایک بچے کو شہید کیا گیا۔ مریدکے میں مسجد پر حملے میں 3 افراد شہید، 1 زخمی اور 2 لاپتا ہوئے۔ سیالکوٹ کے ایک گاؤں اور شکرگڑھ پر بھی حملے کیے گئے تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف ایک ڈسپنسری کو معمولی نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائی کے جواب میں پاکستان نے دفاعی حکمت عملی کے تحت دشمن کے 10 طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں 3 رافیل، 1 مگ-29 اور 1 ایس یو-30 شامل ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں اور پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں معصوم شہریوں اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، ان حملوں کی جگہوں کا جلد عالمی میڈیا کو دورہ کرایا جائے گا۔ پاکستان دشمن کو اس حملے کا جواب اپنے وقت اور اپنی مرضی کی جگہ پر دے گا

news

وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب: بھارتی حملے کا مؤثر جواب دیا گیا

Published

on

شہباز شریف

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے حالیہ حملے کا زبردست اور مؤثر جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے 80 طیارے پاکستان پر حملے میں شریک تھے، جن میں سے 5 کو پاک فضائیہ نے مار گرایا — جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں ماضی کی طرح بزدلانہ کارروائی کی کوشش کی، مگر پاکستانی فضائیہ کی تیاری نے اس تاریک رات کو چاندنی میں بدل دیا۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف ظہیر بابر کو قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارے عقابوں نے دشمن کو بتا دیا کہ پاکستان ایک فولادی دفاع رکھتا ہے”۔

وزیراعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے میں بچے، خواتین اور عام شہری شہید ہوئے۔ اس موقع پر ایوان میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 22 اپریل کو بھارتی زیر انتظام پہلگام میں ایک حملہ ہوا جس کے بعد صرف 10 منٹ میں بھارت نے پاکستان پر الزامات عائد کر دیے، مگر پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی تھی، جسے بھارت نے رد کر دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ “پاکستان کی 24 کروڑ عوام کو مبارکباد ہو کہ ان کی دعاؤں سے ہماری بہادر افواج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، مگر خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جاری رکھیں

news

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز بحال

Published

on

ایکس

اسلام آباد:
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز فروری 2024 میں پابندی کے بعد ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔

یہ فیصلہ موجودہ جنگی حالات اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں بیانیے کی جنگ میں مؤثر شرکت کے لیے کیا گیا۔

بدھ کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس چیئرپرسن پلوشہ خان کی صدارت میں ہوا، جہاں چیئرمین پی ٹی اے نے “ایکس” کی بحالی کی تصدیق کی۔ پلوشہ خان نے کہا کہ ایکس کی سروسز رات کے وقت پاکستان میں بحال کر دی گئی ہیں۔

اجلاس میں کمیٹی اراکین نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی اور پاک فوج اور فضائیہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

یاد رہے کہ “ایکس” پر پابندی ملک میں سیاسی کشیدگی، جھوٹی اطلاعات اور حساس مواد کی روک تھام کے لیے لگائی گئی تھی۔ اس وقت حکومت کا مؤقف تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔

اب جب کہ پاکستان کو سائبر بیانیے کے محاذ پر سرگرم کردار ادا کرنا ہے، “ایکس” کی بحالی ایک اہم اسٹریٹجک قدم سمجھا جا رہا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~