news
بھارت میں ماہرہ، ہانیہ اور سجل سمیت پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک

کراچی: بھارت میں متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں، بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی یوٹیوبرز اور نیوز چینلز کے یوٹیوب اکاؤنٹس بند کرنے کے بعد اب پاکستانی اداکاروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، بھارت کی جانب سے مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت انسٹاگرام نے کئی معروف پاکستانی اداکاروں اور انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کردی ہے، جن فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کیے گئے ان میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، سجل علی، اور گلوکار و اداکار علی ظفر سمیت دیگر شامل ہیں، بھارتی صارفین کو ان اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش کے دوران یہ پیغام موصول ہو رہا ہے کہ “اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں اور اسے محدود کرنے کی ایک قانونی درخواست پر عمل کیا گیا ہے”، اس سے قبل بھارت نے وزارت اطلاعات و نشریات سمیت پاکستان کے 16 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا تھا جن میں میڈیا اداروں کے علاوہ سابق کرکٹرز شعیب اختر، باسط علی اور راشد لطیف سمیت دیگر انفرادی تخلیق کار بھی شامل تھے، ذرائع کے مطابق بھارت نے یہ اقدام قومی سلامتی کے نام پر کیا ہے جبکہ پاکستانی میڈیا نے اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی مواد کو مسلسل بلاک کیے جانے کے رجحان پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
news
پنجاب حکومت کی 2026 سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب حکومت کی 2026 سرکاری تعطیلات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے منظور شدہ تمام عوامی تعطیلات کا اطلاق ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر ڈے 5 فروری کو منایا جائے گا۔ پاکستان ڈے 23 مارچ کو ہوگا، جبکہ عیدالفطر کی تعطیلات 21 سے 23 مارچ تک ہوں گی۔ یومِ تکبیر 28 مئی کو سرکاری تعطیل ہوگی۔
اسی طرح عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 سے 29 مئی تک ہوں گی۔ عاشورہ کی تعطیلات 24 اور 25 جون کو دی جائیں گی۔ یومِ آزادی 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ عید میلادالنبی 25 اگست کو منائی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال ڈے 9 نومبر کو تعطیل ہوگی۔ قائداعظم ڈے اور کرسمس 25 دسمبر کو منائے جائیں گے۔ اس کے بعد 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری، 18 فروری اور یکم جولائی کو بینک تعطیل ہوگی۔ پنجاب حکومت کی 2026 سرکاری تعطیلات کے ساتھ اختیاری تعطیلات کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔
سرکاری ملازمین اگر مسلمان ہوں تو وہ سال میں صرف ایک اختیاری چھٹی لے سکیں گے۔ غیر مسلم ملازمین کو تین اختیاری تعطیلات کی اجازت ہوگی۔ اختیاری چھٹی کے لیے متعلقہ محکمے کے سربراہ سے پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی کمشنرز اپنے اضلاع میں دو مقامی تعطیلات کا اعلان کر سکیں گے۔ لاہور میں مقامی تعطیلات کا اعلان صوبائی حکومت خود کرے گی۔
news
وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے لیے ڈیووس روانہ

اسلام آباد سے روانگی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم 2026 کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس پہنچیں گے۔ یہ دورہ پاکستان کی عالمی سفارتی اور معاشی سرگرمیوں میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم 19 سے 23 جنوری 2026 تک ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دورہ سرکاری نوعیت کا ہے اور اس دوران متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں طے ہیں۔
وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے۔ وفد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر سینیئر حکام بھی دورے کا حصہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف مختلف سربراہانِ مملکت، حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے قائدین سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں عالمی اقتصادی صورتحال، علاقائی استحکام اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس دورے کا ایک اہم جزو بزنس راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہے۔ اس کا مشترکہ اہتمام پاکستان اور ورلڈ اکنامک فورم کر رہے ہیں۔ اجلاس میں عالمی سطح کی نمایاں کمپنیوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
- news5 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- کھیل8 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
- news9 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news9 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا






