Connect with us

news

اسحاق ڈار: بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

Published

on

اسحاق ڈار

ملک کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات عالمی سطح پر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، اور دنیا بھر میں پاکستان کے دوست ممالک واضح اور دو ٹوک حمایت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سینیٹ نے بھارتی جارحیت پر بھرپور ردعمل دیا ہے، اور سب سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی کے معاملے پر ایک موقف اپنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پلوامہ واقعہ ہوا تو بھارت نے آرٹیکل 370 اے کو ختم کیا، اور اب ایک بار پھر بے بنیاد الزامات کے ذریعے خطے کا امن برباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، آذربائیجان، برطانیہ، کویت، بحرین اور ہنگری کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور ان کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور ترکیہ نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ “ہم آپ کے ساتھ ہیں”، جبکہ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا، “آپ بتائیں ہم آپ کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟”

اسحاق ڈار نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اس بار خاموشی کا کوئی آپشن نہیں، دوست ممالک کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں اور اس سلسلے میں پاک فوج کے ترجمان نے شواہد کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر سے بھی مودی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، اور خود بھارتی سیاستدان مودی سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

news

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: پاکستان کی بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری

Published

on

سندھ طاس معاہدے

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان نے اس کے خلاف بین الاقوامی قانونی محاذ پر کارروائی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ حکومت پاکستان کم از کم تین مختلف قانونی راستوں پر غور کر رہی ہے جن میں عالمی بینک سے رجوع کرنا، مستقل ثالثی عدالت اور بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) میں مقدمہ دائر کرنا شامل ہے۔

وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ قانونی حکمت عملی پر مشاورت تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور جلد فیصلہ کیا جائے گا کہ کس فورم پر مقدمہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سے زیادہ قانونی فورمز پر بیک وقت کارروائی کی بھی ممکنہ حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان یہ موقف اختیار کرے گا کہ بھارت نے 1969ء کے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے جو معاہدوں کے قانون سے متعلق ہے۔ سندھ طاس معاہدے کو بھارت یکطرفہ طور پر ختم یا معطل نہیں کر سکتا کیونکہ اس میں ایسی کوئی شق موجود نہیں۔

وزیر مملکت کے مطابق ایک چوتھا سفارتی راستہ بھی زیر غور ہے جس کے تحت یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے گا تاکہ عالمی برادری کو بھارت کی اس خلاف ورزی سے آگاہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے الزام تراشی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی تھی اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔ پاکستان نے واضح کیا تھا کہ وہ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے لیکن بھارت نے جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے الزام تراشی اور معاہدے کی خلاف ورزی کا راستہ اختیار کیا۔

جاری رکھیں

news

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی، پاک فوج نے بھارتی چوکیاں و کواڈ کاپٹر تباہ کیے

Published

on

لائن آف کنٹرول

مظفرآباد/راولپنڈی: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی میں دشمن کی متعدد چوکیاں تباہ کر دی گئیں، جب کہ گزشتہ روز دو بھارتی کواڈ کاپٹرز بھی پاکستانی حدود میں مار گرائے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت کی طرف سے ایل او سی پر ستوال، مناور اور دیگر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف فائرنگ بند کروائی بلکہ دشمن کی کئی چوکیاں بھی تباہ کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ دشمن اگر کسی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کرے گا تو اسے اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج پوری قوم کے ہمراہ چٹان کی مانند کھڑی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ایک اور کوشش بھی ناکام بنائی گئی۔ گزشتہ روز پاک فوج نے دو بھارتی کواڈ کاپٹرز مار گرائے۔ پہلا واقعہ ستوال سیکٹر میں پیش آیا جہاں فینٹم فور ماڈل کا کواڈ کاپٹر جاسوسی کر رہا تھا، جبکہ دوسرا کواڈ کاپٹر بھمبر کے مناور سیکٹر میں گرایا گیا، جہاں دشمن نے ایک بار پھر کواڈ کاپٹر کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، مگر پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے یہ کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق یہ بھارتی اقدامات نہ صرف جنگی جنون کا مظہر ہیں بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں۔ پاکستان عالمی برادری پر زور دے رہا ہے کہ وہ بھارت کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لے تاکہ جنوبی ایشیا کو ممکنہ تصادم سے بچایا جا سکے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~