Connect with us

news

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ: مہنگائی کم ترین سطح پر، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس؛ روپیہ کمزور

Published

on

اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی معیشت کی صورتحال پر ششماہی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عمومی مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں تبدیل ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2025 کے دوران معاشی حالات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ متوازن شرح سود اور عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں کمی نے معیشت پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کئی دہائیوں کی کم ترین سطح یعنی 0.7 فیصد تک آ گئی ہے، مالیاتی خسارہ بھی کم ترین سطح پر ہے، جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کو ایک اہم کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری ملک کی معاشی پیش رفت کا اعتراف ہے۔ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہوئے ہیں۔

دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں 09 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 281 روپے 06 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دیگر کرنسیوں میں سعودی ریال 74 روپے 92 پیسے، بحرینی دینار 745 روپے 62 پیسے، عمانی ریال 730 روپے 04 پیسے، کویتی دینار 916 روپے 35 پیسے، اور قطری ریال 77 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت 281 روپے 25 پیسے جبکہ فروخت کی قیمت 282 روپے 75 پیسے رہی۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث یہ 16 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکا ہے۔ اسی دوران سٹاک مارکیٹ بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں مزید 10 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔

news

لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی نو مئی کے مقدمات یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی

Published

on

لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے 9 مئی کے تمام مقدمات کو یکجا کر کے ایک ساتھ ٹرائل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ جن مقدمات کی نوعیت اور وقوعہ ایک جیسا نہ ہو، انہیں یکجا نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد ان کی جماعت نے سیاسی مزاحمت کا راستہ اپنایا، جس کے نتیجے میں ملک میں گہرا سیاسی بحران پیدا ہوا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا، جس کے دوران آرمی تنصیبات اور عوامی املاک کو نشانہ بنایا گیا۔ صرف لاہور میں اس حوالے سے 11 مقدمات درج ہوئے۔ فواد چوہدری پر سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو اکسانے کا الزام ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ موجودہ کیس میں درخواست گزار صنم جاوید کیس کے فیصلے کا حوالہ نہیں دے سکتا کیونکہ ہر کیس کے مخصوص حقائق ہوتے ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر کسی ٹرائل کورٹ کے جج کو مقدمات میں مماثلت محسوس ہو تو وہ ضابطہ فوجداری (CrPC) کی دفعہ 239 کے تحت مقدمات کو یکجا کر سکتا ہے، لیکن یہ اختیار صرف ٹرائل جج کے پاس ہے، ہائیکورٹ اس سطح پر تمام مقدمات کو یکجا کرنے کا حکم نہیں دے سکتی۔

فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 13-A پر بھی روشنی ڈالی گئی، جو کہ “ڈبل جیوپارڈی” (Double Jeopardy) کے اصول پر مبنی ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ آرٹیکل صرف اس وقت لاگو ہوتا ہے جب کسی شخص کو ایک ہی جرم میں سزا دی جا چکی ہو یا اسے مجرم قرار دیا جا چکا ہو، جبکہ موجودہ مقدمات میں یہ صورت حال نہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ ہر ایف آئی آر ایک مختلف وقوعہ، مختلف وقت اور مختلف مقام سے متعلق ہے، جن میں الگ الگ ملزمان شامل ہیں اور ہر ایک میں الگ پرتشدد واقعے کا ذکر کیا گیا ہے۔ تاہم، ان مقدمات میں ایک قدر مشترک ہے کہ یہ سب بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں درج کیے گئے، اور فواد چوہدری پر سوشل میڈیا کے ذریعے اکسانے کا الزام ہے۔

جاری رکھیں

news

ایمن اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Published

on

ایمن خان اور منال خان

کراچی:
پاکستان کی مشہور اداکارہ جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات شاندار طریقے سے منعقد ہوئیں۔

معاذ خان کی شادی ڈیجیٹل کریئیٹر صبا خان سے ہوئی، جن کے ساتھ ان کا نکاح پچھلے سال ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔

اب شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوا، جس میں ایمن اور منال نے بھرپور شرکت کی اور روایتی لباس میں آ کر خوب داد سمیٹی۔

بارات اور رخصتی کی تقریب کراچی میں ہوئی، جہاں دلہن صبا نے سرخ رنگ کا بھاری کام والا روایتی لہنگا پہنا، جبکہ معاذ خان نے سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔

ایمن اور منال خان نے اس موقع پر سنہری انگرکھا اسٹائل کے خوبصورت لباس زیب تن کیے، جن پر روایتی دبکا، کورا اور دھاگے کا کام کیا گیا تھا۔

یہ تمام شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو چکی ہیں۔ مداحوں نے ایمن اور منال کی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایمن اور منال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹس کے ذریعے شادی کے حسین لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے، جنہیں لاکھوں صارفین نے پسند کی

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~