Connect with us

news

چین کا چاند کے نمونوں کو بین الاقوامی تعاون کے لیے فراہم کرنے کا اعلان

Published

on

چاند

چین نے حال ہی میں چاند سے لائے گئے نمونوں کو بین الاقوامی سائنسی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف ممالک کے اداروں کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نمونے چین کے 2020 کے چانگ ای-5 لونر مشن کے دوران جمع کیے گئے تھے جس کے تحت 1,731 گرام چاند کی مٹی اور چٹانیں زمین پر لائی گئیں۔ چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے 6 ممالک کے 7 تحقیقی اداروں کو یہ قیمتی نمونے فراہم کیے ہیں جن میں پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) اور دیگر عالمی ادارے شامل ہیں۔ یہ اعلان رواں ماہ 2025 کو شنگھائی میں چین کے 10ویں اسپیس ڈے کے موقع پر کیا گیا۔ چانگ ای-5 مشن کے ذریعے حاصل کردہ چاند کے نمونے تقریباً 1.96 ارب سال پرانے ہیں جو چاند کی ارضیاتی تاریخ کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

news

ارشد خان چائے والا کی شہریت کا معاملہ لٹک گیا، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

Published

on

ارشد خان

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ارشد خان المعروف “چائے والا” کی شہریت سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی، جس کے باعث ان کا معاملہ مزید طول پکڑ گیا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت میں آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے ارشد خان کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ جمع کرائی گئی۔

جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت نادرا کے نمائندے نے عدالت سے مزید رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی، جو منظور کر لی گئی۔ اسی طرح ارشد خان کے وکیل نے بھی مزید جواب جمع کرانے کے لیے التوا کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد تنولی سرکار کی جانب سے پیش ہوئے۔

پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ارشد خان کا اصل نام “زر خان ولد باز محمد خان” ہے، اور وہ افغان شہری ہیں۔ اس کے برعکس پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارشد خان 1999 میں اسلام آباد کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں پیدا ہوئے، وہیں ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ ان کے والد باز خان کا پاکستانی پاسپورٹ 1984 میں بنا اور وہ 1989 میں سعودی عرب روزگار کے لیے گئے۔

درخواست گزار کے مطابق ارشد خان نے 17 سال کی عمر سے اسلام آباد کے اتوار بازار میں چائے کا اسٹال لگانا شروع کیا۔ ان کا شناختی کارڈ 2017 میں اور پاسپورٹ 2016 میں جاری ہوا، اور دونوں نادرا و پاسپورٹ آفس کی تصدیق کے بعد بنے۔

پٹیشن میں کہا گیا کہ ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنا غیر قانونی اقدام ہے، اس سے نہ صرف ان کا کاروبار متاثر ہوا بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کو جو عالمی سطح پر تشہیر اور زرِ مبادلہ حاصل ہوا، وہ بھی متاثر ہوا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ارشد خان نہ کبھی افغانستان گئے اور نہ ہی ان کے پاس افغان شہریت یا افغان پاسپورٹ ہے۔ ان کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے اور اب ان سے 1978 سے پہلے کی پراپرٹی رجسٹری مانگی جا رہی ہے، جو غیر عملی اور غیر منصفانہ مطالبہ ہے۔

جاری رکھیں

news

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان، ذخیرہ اندوزی کے احکامات

Published

on

پیٹرول پمپس

ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم مئی سے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کی نمایاں تبدیلی متوقع نہیں ہے۔ صنعتی اور سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم مجموعی طور پر قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ڈی جی آئل نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بروقت تیل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں جیٹ فیول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار دستیاب ہے، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر ایمرجنسی پلان بھی نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~