Connect with us

news

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں، کینالوں کے معاملے پر فیصلہ متوقع

Published

on

مشترکہ مفادات کونسل

اسلام آباد:
سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ نے اجلاس کے انعقاد کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور دیگر 25 شرکاء کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیر اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا، حالانکہ یہ اجلاس دو مئی کو ہونا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت یہ اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا اور اس میں نہروں کے متنازعہ معاملے پر فیصلہ متوقع ہے۔ سندھ کی نمائندگی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔

شرجیل میمن کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں کینالوں کے مسئلے کا حل نکل آئے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے متنازع نہروں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے پہلے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی حاصل نہیں ہوتی، اس وقت تک نہریں تعمیر نہیں کی جائیں گی۔ بلاول بھٹو نے سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور ان پر عملدرآمد کے عزم پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ وزیر اعظم نے احتجاج کے نکات کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اب ان فیصلوں کی توثیق متوقع ہے۔

news

پاریش راول کا انکشاف: فلم کی شوٹنگ کے دوران 15 دن تک اپنا پیشاب پیا

Published

on

پاریش راول

ممبئی:
معروف بھارتی اداکار اور اپنے “بابو بھائیآ” کے مشہور کردار سے شہرت پانے والے پاریش راول نے حال ہی میں ایک حیران کن انکشاف کیا ہے، جس نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاریش راول نے ایک بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’گھاتک‘ کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی شدید چوٹ لگنے کے بعد انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا تاکہ چوٹ جلدی ٹھیک ہو سکے۔

اداکار نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ فلم کے ایک سین میں ساتھی اداکار راکیش پانڈے نے انہیں مچھلی مارکیٹ میں گھسیٹنا تھا۔ چونکہ سیٹ پر فراہم کردہ چپلیں پھسلن والی تھیں، وہ بار بار پھسل رہے تھے۔ ایک موقع پر جب راکیش نے پوری قوت سے انہیں گھسیٹا تو ان کے گھٹنے میں چوٹ لگ گئی۔

حادثے کے بعد ٹنّو آنند اور ڈینی ڈینزونگپا انہیں فوری طور پر ناناوتی اسپتال لے گئے۔ پاریش راول کے مطابق اس وقت انہیں لگا کہ ان کا فلمی کیریئر شاید ختم ہو جائے۔ اسپتال میں ان سے اجے دیوگن کے والد اور مشہور ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن ملنے آئے اور ایک روایتی علاج تجویز کیا۔

ویرو دیوگن نے مشورہ دیا کہ: “صبح اٹھ کر سب سے پہلے اپنا پیشاب پیو، یہی طریقہ پرانے فائٹرز استعمال کرتے ہیں، کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔ تاہم رات کو شراب، گوشت اور تمباکو سے پرہیز کرنا ہوگا۔”

پاریش راول نے اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے مسلسل 15 دن تک یہ طریقہ اپنایا۔

ان کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ صارفین نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں تبصرے کیے ہیں، جبکہ کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

جاری رکھیں

news

بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی، سچ چھپانے کی کوشش

Published

on

یوٹیوب

نئی دہلی:
بھارتی حکومت نے سچ چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے یوٹیوب پر موجود کئی پاکستانی چینلز پر پابندی لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پر یہ پابندیاں لگائی گئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور الٹے سیدھے اقدامات کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا سوشل میڈیا پر بھرپور جواب دیا تھا۔ پاکستانی صارفین نے نہ صرف حقائق کو اجاگر کیا بلکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے کی جانے والی غلط بیانیوں کا ترکی بہ ترکی جواب بھی دیا۔

بھارتی میڈیا، خصوصاً چینل انڈیا ٹوڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی عوام سوشل میڈیا پر پہلگام حملے کے بعد نمایاں طور پر حاوی نظر آئے۔ چینل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں 45,000 سے زائد پوسٹیں نریندر مودی اور بھارتی حکومت کو نشانہ بنانے پر مبنی تھیں۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے مربوط حکمت عملی کے تحت پیغامات اور ہیش ٹیگز کو بڑے پیمانے پر پھیلایا، جس کے باعث بھارتی فوج اور میڈیا بھی پاکستانی عوام کی تنقید کی زد میں آ گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا ٹوڈے کا یہ اعتراف دراصل پاکستانی عوام کی قومی یکجہتی اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع میں ان کی بھرپور اور مؤثر ڈیجیٹل جدوجہد پر مہر ثبت کرتا ہے۔

پاکستانی عوام نے بھارتی پروپیگنڈے کا سوشل میڈیا پر نہ صرف مؤثر جواب دیا بلکہ عالمی سطح پر بھارت کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب بھی کیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~