news
کرسٹن اسٹیورٹ نے ہم جنس پرست ساتھی ڈیلن میئر سے شادی کر لی
ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ٹوائلائٹ کی اسٹار اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی اداکارہ ڈیلن میئر سے شادی کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ ڈیلن میئر کے ساتھ 21 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ یہ سادہ مگر دلکش تقریب لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ان کے گھر پر منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 35 سالہ کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر گزشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھیں۔ دونوں نے حال ہی میں لاس اینجلس کاؤنٹی سے شادی کا لائسنس حاصل کیا تھا، اور اسی ویک اینڈ پر انہوں نے باضابطہ طور پر شادی کر لی۔
کرسٹن اور ڈیلن کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا۔ بعدازاں، 2019 میں انہوں نے باقاعدہ طور پر ڈیٹنگ شروع کی، اور تین سال کے خوبصورت تعلق کے بعد 2021 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔
مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے اس جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی جوڑی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
news
چین کا دنیا کا پہلا 10 جی براڈ بینڈ نیٹ ورک لانچ، انٹرنیٹ کی نئی انقلابی رفتار
چین نے دنیا کا پہلا کمرشل 10-گِیگا بِٹ (10 جی) براڈ بینڈ نیٹورک متعارف کروا کر جدید انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
چین کی سرکاری کمپنی یونی کوم اور ٹیکنالوجی کے بڑے نام ہواوے نے اس مشترکہ نیٹورک کا آغاز صوبے ہیبائی کی سونن کاؤنٹی میں کیا۔
یہ نیا سسٹم، جو 50 جی پیسیو آپٹیکل نیٹورک (پی او این) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے، موجودہ فائبر-آپٹک ڈیٹا منتقلی کی رفتار اور کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، جو کہ ماضی میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔
آزمائش کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سسٹم کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9834 میگا بِٹس فی سیکنڈ، اپ لوڈ اسپیڈ 1008 میگا بِٹ فی سیکنڈ، اور تاخیر صرف 3 ملی سیکنڈ ہے، جو روایتی 1 جی براڈ بینڈ سے 10 گُنا بہتر ہے۔
10 جی براڈ بینڈ سروس الٹرا-ایچ ڈی 8 کے ویڈیو اسٹریمنگ، ورچوئل اور آگمینٹڈ ریئلٹی تجربات، اور اسمارٹ گھروں کے ہموار آپریشن جیسی ہائی بینڈ وِتھ سرگرمیوں کے لیے نئے دروازے کھولے گی۔
یہ کامیابی چین کو انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں دیگر ممالک پر سبقت دلانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ جہاں جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک نے جدید براڈ بینڈ سروسز متعارف کرائی ہیں، وہیں چین کی 10 جی سروس عوام کے لیے دستیاب اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے۔
news
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پی وی ٹی سی میں مفاہمت نامہ ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم
لاہور؛
نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے کےلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے روڈا ہیڈ کوارٹرز میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
اس موقع پر چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ نے باہمی شراکت کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا ، اور اسے نوجوانوں کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے روڈا کی جاری کوششوں میں سنگ میل کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا ، “یہ مفاہمت نامہ صرف ایک تعاون نہیں ہے۔ یہ ایک معنی خیز اثر پیدا کرنے اور ایسی میراث چھوڑنے کا موقع ہے جس سے آئندہ نسلوں کو فائدہ ہوگا۔”
ایم او یو کی اس تقریب میں عمران امین سی ای او روڈا نے کہاکہ روڈا کے دائرہ اختیار میں جاری منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں مہارت کی ترقی بنیادی جزو ہے ہمیں ایک فلاحی ریاست کے قیام کئےلئے تکنیکی اداروں کی مہارت سے پورا فائدہ اٹھانا ہوگا
چیئرمین خالد محمود سی ایچ نے تکنیکی مہارت کو اختیار کرنے اورآسان بنانے پر روڈا ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں تنظیمیں وژن میں جکڑی ہوئی ہیں اور باہمی اہداف کے حصول کے لئے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا فاطمہ علی خان ڈائریکٹر اس شراکت کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں