news
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
ایس آئی ایف سی کی مدد سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔
پچھلے مہینے مارچ میں، ملکی آئی ٹی برآمدات نے 342 ملین ڈالر کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کی بدولت، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل 18 ماہ سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مالی سال 2025 کے پہلے 9 مہینوں میں، آئی ٹی برآمدات 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی عالمی سطح پر موجودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
’’اُڑان پاکستان‘‘ حکمت عملی کے تحت، آئی ٹی برآمدات کا ہدف 10 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، اور روپے کی استحکام اور مؤثر حکومتی پالیسی برآمدات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2 ماہ قبل پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1.86 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھیں، اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
news
وزیراعظم شہباز شریف : ایف بی آر کیلئے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی منظوری
وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر منعقدہ ایک اہم اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد چیمہ، بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر، مشرف زیدی اور دیگر معاشی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکزی نظام سے جوڑنے، اور خام مال سے لے کر مصنوعات کی فروخت تک پوری ویلیو چین کی ریئل ٹائم نگرانی کیلئے جدید ڈیجیٹل ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ صرف سسٹم کو ڈیجیٹل کرنا کافی نہیں، بلکہ ایک مکمل اور مربوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم تیار کیا جائے جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو، مؤثر اور شفاف ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ معیشت کی بہتری اور ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہر معاشی سرگرمی کو ڈیجیٹل طور پر مانیٹر کیا جائے، تاکہ غیر رسمی معیشت کو دستاویزی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ جمع شدہ ڈیٹا کو قومی سطح پر معاشی پالیسی سازی اور سٹریٹجک فیصلوں میں استعمال کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہوتا، عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ اس نظام کو اس قدر مؤثر اور قابل اعتماد بنایا جائے کہ ملکی معیشت کی مکمل نگرانی حقیقی وقت میں ممکن ہو سکے۔
news
مسرت جمشید چیمہ کی اسحاق ڈار پر تنقید
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابقہ ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ عمران خان کی مخالفت میں اس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید کو بھی جائز قرار دے دیا ہے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اسحاق ڈار عمران خان سے نفرت میں پاتال سے بھی نیچے جا گرے ہیں، یہ حکومت دراصل “گدھوں کا ٹولہ” ہے جو صرف ملک کو نوچنے کے لیے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں رکھنے کی خواہش میں انہوں نے ایسی امریکی سزا کی بھی حمایت کی جو انسانی حقوق کے لحاظ سے متنازع ہے۔ خیال رہے کہ واشنگٹن میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالتی نظام کے تحت سزا سنائی گئی، اور یہ سزا قانونی طریقہ کار کے تحت ہوئی، اس لیے اسے تسلیم کیا گیا۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسرت چیمہ نے اس رویے کو ملک دشمنی قرار دیا اور عالمی سطح پر پاکستان کے عدالتی نظام کو مشکوک بنانے کی کوشش قرار دیا۔
- news3 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news3 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے
- news3 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا