Connect with us

news

اعظم سواتی کا دعویٰ: عمران خان مذاکرات کیلئے تیار، قومی مفاہمت کی ضرورت پر زور

Published

on

اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے رضامند ہو چکے ہیں اور وہ قومی مفاہمت کے عمل میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آنے والی نسلوں کی بھی فکر ہے اور ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔

ایک صحافی کے سوال پر کہ “کیا وہاں بھی کوئی برف پگھلی ہے؟” اعظم سواتی نے کہا کہ “اللہ کرے، کیونکہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پورا پاکستان عمران خان سے محبت کرتا ہے اور اس وقت ملک میں عمران خان کے سوا کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ملک کو بہتر سمت میں لے جا سکے۔

دوسری جانب 9 مئی کے جناح ہاؤس حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، تاہم پولیس کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ اس وقت سپریم کورٹ میں موجود ہے جہاں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اعظم سواتی نے کہا تھا کہ بات چیت کے حوالے سے اسی ہفتے یا اگلے ہفتے کوئی نہ کوئی پیش رفت ضرور ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ تمام اداروں کو جوڑنے اور نفرتیں ختم کرنے کے لیے راستہ نکالا جائے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، بچہ بچہ ان سے پیار کرتا تھا۔ وہ پاکستان کی سوچ ہیں جنہیں کوئی مائنس نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان نے آئندہ نسلوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اعظم سواتی نے اس سے قبل قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ 2022 میں عمران خان نے انہیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بات چیت کے لیے کہا تھا۔ ان کے مطابق، عمران خان نے کہا تھا کہ “آپ جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں”، تاہم کوشش کے باوجود دروازے نہیں کھلے۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر کے استاد کے ذریعے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاکہ بات چیت کا راستہ ہموار کیا جا سکے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ان کے حوالے سے عمران خان سے منسوب کئی خبریں غلط انداز میں چلائی گئیں، جبکہ درحقیقت انہیں مکمل اعتماد کے ساتھ اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

news

پنجاب حکومت کا فیک نیوز کے خلاف ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ

Published

on

مریم نواز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیک نیوز کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ویب پورٹل کے ذریعے تمام سرکاری محکمے بروقت اور درست معلومات فراہم کریں گے تاکہ عوام کو جھوٹی خبروں سے بچایا جا سکے۔

سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کے احکامات پر چیئرمین پی آئی ٹی بی کو 24 گھنٹے میں پورٹل تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

اس کے علاوہ، جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈز کے قیام پر بھی غور جاری ہے، جبکہ انٹرنل سیکیورٹی کے لیے ایک علیحدہ فنڈ قائم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔

یہ اقدام سوشل میڈیا پر پھیلنے والی فیک نیوز اور افواہوں کے خلاف حکومت پنجاب کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔

جاری رکھیں

news

پاسورڈز کا بحران: ایک سال میں 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک، 94% دوبارہ استعمال شدہ

Published

on

19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہوئے، جسے انہوں نے ایک سنگین “سائبر سیکیورٹی بحران” قرار دیا ہے۔

تحقیق کے مطابق 94 فیصد پاسورڈز دوبارہ استعمال کیے گئے یا کاپی شدہ تھے، جبکہ صرف 6 فیصد (تقریباً 1.14 ارب) پاسورڈز منفرد پائے گئے۔

ماہرین کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ایسے کمزور پاسورڈز استعمال کرتی ہے جو یاد رکھنا آسان ہوں، جیسے “password” اور “admin”۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ 4 فیصد پاسورڈز میں “1234” جیسا آسان تسلسل استعمال کیا گیا، جبکہ 8 فیصد پاسورڈز میں لوگوں کے نام شامل تھے۔

سائبر نیوز کی ریسرچر نیرنگا کے مطابق “کمزور اور دوبارہ استعمال شدہ پاسورڈز اب ایک عالمی وبا بن چکے ہیں”۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~