Connect with us

drama

شاہ رخ خان

Published

on

drama

میں نے اہل خانہ کو نہیں چھوڑا فیملی میرے وجود کا حصہ ہے، فردوس جمال

Published

on

فردوس جمال

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر اپنی اہلیہ سے طلاق کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔

حال ہی میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں فردوس جمال نے بچوں اور اہلیہ سے علیحدگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر جذباتی ہوگئے۔

میزبان کی طرف سے اہل خانہ کو چھوڑ کر بھائی کے ساتھ رہنے کے سوال پر فردوس جمال نے کہا کہ’میں نے اہل خانہ کو نہیں چھوڑا، خون کے رشتے کاغذ کا ٹکڑا تو نہیں ہوتے جسے کوئی بھی آکر پھاڑ دے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میری اولاد اور میری اہلیہ میرے وجود ہی کا حصہ ہیں، بچوں سے کوئی ناراضی نہیں ہے، اگرچہ اہلیہ سے تھوڑا بہت شکوہ ہے لیکن اس کے باوجود میں ان سے الگ نہیں ہوں کیوں کہ انسان اپنوں سے الگ اور جدا نہیں ہوسکتا‘۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ’میری اہلیہ نے میری بڑی خدمت کی ہے، میرے بچوں کی بہترین تربیت کی، مجھے تاحال اہلیہ کے خلع لینے کا بالکل علم نہیں اور نہ ہی میں اہلیہ سے علیحدگی کے حق میں ہوں، اگر اہلیہ کو بھی مجھ سے خلع لینی ہوتی وہ کب کی لے چکی ہوتیں، 4 بچوں کی موجودگی میں طلاق جیسی نازیبا حرکتیں کرنا اچھا ہی نہیں لگتا ‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں والدہ کے 35 سال بعد خلع لینے کی تصدیق کی تھی جس پر فردوس جمال کی طرف سے خلع کی تردید کی گئی تھی۔

اداکار فردوس جمال نے گھر چھوڑ کر تنہا رہنے کی وجہ بھی بتادی

فردوس جمال کی اہلیہ سے شادی کے 35 سال بعد خلع لینے کی تصدیق ان کے بیٹے نے کی تھی

جاری رکھیں

drama

علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

Published

on

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں ہیں۔ ان کی حالیہ بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے، جس پر وہ اکثر ردعمل دیتی بھی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں علیزے نے سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ڈانس کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے مختصر اسکرٹ اور ٹاپ پہن رکھا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت الفاظ میں تنقید کی جا رہی ہے۔

بعض افراد کا کہنا ہے کہ علیزے کو والدین کی رہنمائی کی ضرورت ہے، جبکہ کچھ ان کے رویے پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ناقدین نے اس ویڈیو کو ان کی “اب تک کی سب سے بولڈ” ویڈیو قرار دیا ہے، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

علیزے شاہ اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے “عہدِ وفا”، “میرا دل میرا دشمن”، اور “دل موم کا دیا” جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں، ان کا ایک ڈرامہ، جس میں وہ عفان وحید کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، مداحوں میں کافی مقبول ہے۔ تاہم، ان کے موجودہ رویے اور ویڈیوز ان کی شخصیت پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں، اور ناقدین انہیں اصلاح کا مشورہ دے رہے ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~